وائی جے ایس آئی سعودی عرب کے صدر مبشر انوار کی جانب سے تعینات ہونیوالے ویلفیئر اتاشی نوید افضال اور ملک ابوبکر کے اعزاز میں عشائیہ

ریاض ( ناظم علی عطاری) وائی جے ایس آئی سعودی عرب کے صدر مبشر انوار کی جانب سے تعینات ہونے والے ویلفیئر اتاشی نوید افضال اور ملک ابوبکر کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام سفارت خانہ ریاض میں نئے تعینات ہونے والے ویلفیئر اتاشی نوید افضال اور ملک ابو بکر کے اعزاز میں ایک عشائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کے میزبان ینگ جرنلسٹ سوسائٹی انٹرنیشنل کے صدر سعودی عرب مبشر انوار تھے۔ تقریب میں کمیونٹی کے اراکین نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ینگ جرنلسٹ سوسائٹی انٹرنیشنل کے صدر نے نئے تعینات ہونے والے ویلفیئر اتاشیوں کو خوش آمدید کہا، کمیونٹی کے مسائل پر سیر حاصل گفتگو ہوئی اور میڈیا کے بھرپور تعاون کا یقین دلایا گیا۔ تقریب کے اعزازی مہمان ممتاز ماہر تعلیم ڈاکٹر ندیم احمد بھٹی تھے جبکہ دیگر شرکاء میں محمد غزالی، مظفر بشیر ، محمد عمران و دیگر نے شرکت کی تقریب کے اختتام پر میزبان مبشر انوار نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔