شاداب خان ان فٹ،جنوبی افریقہ، زمبابوے سیریز سے باہر

دورۂ جنوبی افریقہ کی ٹیم میں شامل قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان ان فٹ ہوکر سیریز اور زمبابوے ٹور سے باہر ہو گئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کا کہنا ہے کہ شاداب خان پاؤں میں انجری کے باعث 4 ہفتوں کیلئے کرکٹ سے باہر ہوگئے ہیں، وہ جنوبی افریقہ کیخلاف جاری اور زمبابوے کیخلاف آنے والی سیریز میں ٹیم کو دستیاب نہیں ہونگے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ شاداب خان کو جنوبی افریقہ کےخلاف دوسرے ایک روزہ میچ کے دوران انجری ہوئی تھی، ان کےبائیں پاؤں میں فریکچر تشخیص ہوا ہے۔

کرکٹ بورڈ نے بتایا کہ شاداب خان کو چار ہفتے کا ری ہیب تجویز کیا گیا ہے