موسم کی خرابی ، وزیراعظم کا دورہ گلگت بلتستان ملتوی

موسم کی خرابی ، وزیراعظم کا دورہ گلگت بلتستان ملتوی

وزیراعظم عمران خان نے آج ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان پہنچنا تھا جہاں انہوں نے تاریخی ترقیاتی منصوبوں کا اعلا ن اور سنگ بنیاد رکھنا تھا

۔ ترقیاتی پیکج میں خطے کے لئے متبادل توانائی ،ٹرانسپورٹ ،مواصلات، صحت ،بنیادی ڈھانچے، پانی کی فراہمی،نکاسی آب اور سیاحت کے شعبے کے لئے سکیمیں شامل ہیں۔ دورے میں وزیر اعظم گلگت بلتستان کابینہ کے ارکان سے ملاقاتیں اور عوامی اجتماع سے خطاب بھی شیڈول تھا۔

خیال رہے کہ 30 مارچ کو وزیراعظم نے گلگت بلتستان کے لیے تاریخی پیکچ کا اعلان کیا تھا ۔

Courtesy Gnn news