بلوچستان ایمپلائز اینڈ ورکرز گرینڈ الائنس کی کال پر ڈیرہ مراد جمالی نصیرآباد میں بھی پہیہ جام ہڑتال ، قومی شاہراہ بند

ڈیرہ مراد جمالی

بلوچستان ایمپلائز اینڈ ورکرز گرینڈ الائنس کی کال پر ڈیرہ مراد جمالی نصیرآباد میں بھی پہیہ جام ہڑتال ، قومی شاہراہ بند

نصیرآباد کے سرکاری ملازمین ڈی سی چوک پر دھرنا دے کر بیٹھ گئے

گرینڈ الائنس میں شامل مختلف سرکاری محکموں کی تنظیموں کے رہنما دھرنے سے خطاب کر رہے ہیں

استاد محمد صادق عمرانی، آغا نیاز مگسی، سکندر علی گورشانی، محمد یاسین ڈومکی دھرنے سے خطاب کر چکے ہیں

سنی تحریک کے رہنما مولوی نواب الدین ڈومکی نے بھی مظاہرین سے خطاب کیا

دھرنے سے مقررین کا خطاب جاری ہے

جی ٹی اے نصیرآباد کے نوجوان رہنما غلام شبیر ابڑو اسٹیج سیکریڑی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں

سیکورٹی کا بہترین انتظام، احتجاج میں شامل ملازمین نظم و ضبط کی بہترین مثال قائم کیے ہوئے ہیں
————–
گرینڈ الائنس اور حکومتی کمیٹی کے درمیان پیشرفت نہ یو سکی ڈیڈ لاک برقرار۔ ملازمین نے آج صوبے بھر کی قومی شاہراہیں بلاک کرنے کا اعلان کیا ہے الائنس کے سیکرٹری جنرل داد محمد بلوچ نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ حکومتی کمیٹی سے مذاکرات کے چار راؤنڈ ہوئے، حکومت ہمارے مطالبات تسلیم کرنے کے لیے آمادہ نہیں ملازمین 25 فیصد تنخواہوں میں اضافے اور 17 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ کے حصول کیلئے 8 روز سے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں عبدالستار ایدھی چوک پر دھرنا دیکر بیٹھے ہوئے ہیں ، حکومت کی جانب سے سیکریٹریز جس میں سیکریٹری فنانس ، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ سیکریٹری تعلیم سیکریٹری ایس اینڈ جی اے ڈی اور ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ اظہر اکرم پر مشتمل کمیٹی سے مذاکرات کے چار راؤنڈ ہوئے ہیں ، مذاکرات میں ناکامی کے باعث تا حال حکومت اور دھرنا منتظمین کے مابین مذاکرات ناکام ہونے کے باعث تاحال ڈیڈ لاک برقرار ہے کیونکہ حکومت کی جانب سے بنائی جانے والی کمیٹی اور حکومت ہمارے مطالبات کے حصول کے لیے آمادہ نہیں ہوئے ، انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے صوبائی وزیر خزانہ کی سربراہی میں بننے والی 10 رکنی کمیٹی نے تاحال کوئی رابطہ نہیں کیا ہمارا پرامن احتجاج اور دھرنا 8ویں روز میں داخل ہوچکا ہے اور آج بلوچستان کی تمام قومی بین الصوبائی شاہراہوں پر پہیہ جام ہڑتال ہوگی جس کا مقصد ملازمین اپنے حقوق حصول کو حاصل کرنا ہے انہوں نے کہا کہ پیر کی شام کو بلوچستان ایمپلائز اینڈ ورکرز گرینڈ الائنس کی قیادت مشاورت کے ذریعے اپنے ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ اور 17 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ کے حصول کیلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے تاکہ ملازمین میں پائی جانے والی تشویش دور ہوسکے۔ملازمین نے آج صوبے بھر کی شاہراہیں بلاک کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔