یونیورسٹی 11 اپریل تک بند

کورونا وائرس کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کو بھی 11اپریل تک بند کردیا گیا ہے تاہم بٹگرام کیمپس میں کلاسز بدستور جاری رہیں گی۔

ہزارہ یونیورسٹی کے رجسٹرار آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق یونیورسٹی کے طلبا و طالبات اگلے 7روز تک آن لائن کلاسز لینگے جبکہ اسٹاف کو اس دوران کورونا ایس او پیز کے تحت اپنے دفاتر میں کام جاری رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

یونیورسٹی کی بندش کی وجہ سے تمام ہاسٹلز بھی خالی کروالئے گئے ہیں تاہم غیر ملکی اور دور دراز علاقوں کے طلبا پرووسٹ کی اجازت سے ہاسٹل میں قیام کر سکیں گے۔

اعلامیے کے مطابق یونیورسٹی کے بٹگرام کیمپس میں کلاسیں بدستور جاری رہیں گی۔

https://jang.com.pk/news/907646

———–
پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر جاری ہے، کورونا کی وباء کے باعث اسپتالوں پر دباؤ بڑھ گیا ہے، نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید4 ہزار 323 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 43 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس بیماری سے 2 ہزار 902 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح 9.96 فیصد ہو گئی۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 14 ہزار821 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 92 ہزار 231 ہو چکی ہے۔

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 43 ہزار362 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 4 لاکھ 46 ہزار697 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 61 ہزار 450 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 3 ہزار 587 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 6 لاکھ 15 ہزار 960 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ 11 اپریل تک کیلئے بند

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 2 لاکھ 66 ہزار 618 ہو چکی ہے، جبکہ کُل اموات 4 ہزار 509 ہو گئیں۔

تیسری لہر کے دوران پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ جاری ہے، جہاں اب تک 2 لاکھ 33 ہزار 348 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 6 ہزار 587 ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 92 ہزار 423 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 2 ہزار 457 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 61 ہزار 552 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 583 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 19 ہزار 785 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 211 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 13 ہزار446مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 371 مریض وفات پا چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 5 ہزار 59 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 103 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔