شہر کا سارا کچرا دریائے سوات میں پھینکے جانے کی ویڈیو منظرعام پر آگئی

پاکستان کے خوبصورت ہے سوات میں کچرے کو ٹھکانے لگانے کا کوئی معقول انتظام نہیں کیا جا سکا ۔شہر بھر کا کچرا خوبصورت ہے سوات میں ڈالا جا رہا ہے جو دریائے سوات کی آبی حیات کیلئے خطرہ اور ماحولیاتی آلودگی میں اضافے کا سبب بن رہا ہے ۔متعلقہ حکام کے حوالے سے نوٹس لینے کے بجائے خواب غفلت کے مزے لے رہے ہیں ۔ٹریکٹر ٹرالی کے ذریعے شہر بھر کا کچرا دریائے سوات میں پھینکے جانے کی ویڈیو منظرعام پر آگئی ہے سوشل میڈیا کے ذریعے منظرعام پر آنے والی اس کی ویڈیو نے شہریوں کی توجہ حاصل کرلی ہے ابھی تو دار ہے کہ متعلقہ حکام بھی اس کا نوٹس لیں اور کچرے کو مناسب انداز سے تلف کرنے کا بندوبست کیا جائے دریائے سوات کی خوبصورتی تازگی اور آبی حیات کو بچایا جائے ۔پاکستان کے مختلف شہروں میں کچرے کو مناسب انداز سے تلف کرنے کے انتظامات کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے کراچی اور لاہور سمیت مختلف شہروں میں کچرے کو ٹھکانے لگانے کے مسائل سامنے آچکے ہیں اور نسلی غیرملکی اور نجی کمپنیوں کی خدمات حاصل کی گئیں ہیں اس شعبے میں تکنیکی مہارت اور مشینری درکار ہے جس کے لیے فنڈز مختص کیے جاتے ہیں لیکن اس شعبے پر زیادہ بہتر توجہ کی ضرورت ہے.




اپنا تبصرہ بھیجیں