سندھ بینک منی لانڈرنگ ریفرنس

نیب کو آصف زرداری، فریال تالپور، اومنی گروپ اور دیگر کے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کے سندھ بینک منی لانڈرنگ ریفرنس میں شواہد نہ مل سکے جس پر نیب نے ضمنی ریفرنس دائر نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ، اس سلسلے میں احتساب عدالت نے 5 مارچ کو ضمنی ریفرنس پر رپورٹ طلب کی تھی۔ نیب نے اسلام آباد کی احتساب عدالت میں رپورٹ جمع کرا دی، جس میں کہا گیا ہے کہ ایک سال انتظار کے بعد نیب نے ضمنی ریفرنس کا فیصلہ منسوخ کر دیا ہے۔ نیب رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک کیس میں وعدہ معاف گواہ بننے والے ناصر لوتھا کا جواب بھی نہیں ملا۔ رپورٹ کے مطابق دفتر خارجہ کے ذریعے متعلقہ ملک کی منسٹری آف جسٹس کو 18 مارچ 2020 کو باہمی قانونی معاونت کا ایم ایل اے بھیجا گیا تھا، 17 ستمبر 2020 کو یاد دہانی کا خط بھی ارسال کیا گیا، جواب نہ ملنے پر 21 جنوری 2021 کو دوسرا ایم ایل اے بھیجا گیا۔ نیب نے رپورٹ میں استدعا کی کہ بلال شیخ و دیگر کے خلاف عبوری ریفرنس کو ہی حتمی تصور کر کے ٹرائل چلایا جائے۔ نیب کے اس ریفرنس میں ملزمان پر یہ الزام ہے کہ سندھ بینک کو انھوں نے منی لانڈرنگ سے 25

ارب کا نقصان پہنچایا۔
—————
https://jang.com.pk/news/907205?_ga=2.163600831.1835023267.1617527853-1853118414.1617527853
————
سندھ بینک جعلی اکاؤنٹس کیس، نیب کا ضمنی ریفرنس دائر نہ کرنیکا فیصلہ
———–
قومی احتساب بیورو (نیب) نے سندھ بینک مبینہ منی لانڈرنگ اور جعلی اکاؤنٹس کیس میں ضمنی ریفرنس دائر نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جج اعظم خان نے 5 مارچ کو ضمنی ریفرنس داخل کرنے پر نیب سے پیش رفت رپورٹ طلب کی تھی اور ایک سال انتظار کے بعد نیب نے ضمنی ریفرنس کا فیصلہ منسوخ کر دیا۔نیب کے مطابق رپورٹ احتساب عدالت اسلام آباد میں جمع، وعدہ معاف گواہ ناصر لوتھا کا جواب نہ ملا، 18 مارچ 2020 کو باہمی قانونی معاونت سے متعلق ایم ایل اے یو اے ای بھیجا تھا۔نیب کے مطابق ایم ایل اے دفتر خارجہ کے ذریعے یو اے ای کی وزارت انصاف کو بھیجا گیا، 17 ستمبر 2020 کو یو اے ای کی وزارت انصاف کو یاد دہانی کا خط بھی ارسال کیا تاہم جواب نہ ملنے پر 21 جنوری 2021 کو دوسرا ایم ایل اے بھی بھیجا گیا۔نیب کے مطابق بلال شیخ و دیگر کے خلاف عبوری ریفرنس کو ہی حتمی تصور کرتے ہوئے ٹرائل چلایا جائے، سندھ بینک کو مبینہ منی لانڈرنگ سے 25 ارب روپے کا نقصان پہنچایا گیا اور قرض کے نام پر اربوں روپے اومنی کی بے نامی کمپنیوں کو جاری ہوئے۔ فراڈ قرض کے نام پر سرکاری بینک کو نقصان پہنچایا گیا
https://jang.com.pk/news/907207?_ga=2.4215091.1835023267.1617527853-1853118414.1617527853