وزیر اعظم نااہل مشیروں اور وزیروں سے جان چھڑائیں، ضیا عباس

سنیئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ بھارت سے اشیاءخوردو نوش کی درآمد سے ملک میں بے روز گاری میں اضافہ ہوگا، وزیر اعظم نااہل مشیروں اور وزیروں کے چنگل سے جان چھڑائیں ورنہ انہیں مزید ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا،انہوں نے کہا کہ بھارت سے تجارت کشمیری عوام کی قر بانیوں کے سودے کے مترادف ہوگا، ملک میں چینی اور کاٹن بہت زیادہ اور اچھی کوالیٹی کی پیدا ہوتی ہے ،بھارت سے اس کی دور آمد سے کسان اور چینی کے شعبے سے وابستہ مزدور بے روز گار ہوجائیں گے، ہماری چیزیں باہر کے ممالک جائے گی اور ہم پھر اسے مہنگے داموں میں خرید کر عوام پر مہنگائی کا بم گرائے گے،عوام کبھی بھی اس قسم کے فیصلوں کی اجازت نہیں دیں گے