حج اور عمرہ کرایوں میں تین ہزار کا اضافہ




پاکستان کو ریاستِ مدینہ بنانے کے دعویداروں نے پاکستانیوں کے لئے مدینہ جانا پہلے سے زیادہ مشکل بنا دیا ہے پی ٹی آئی کی حکومت جب سے آئی ہے ہجر عمرے کے کرایوں اور خرچے میں اضافہ ہوگیا ہے ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فوری طور پر واپس لیا جائے ورنہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے آنے والا مہنگائی کا سونامی سب کچھ بہا لے جائے گا انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ہر چیز مہنگی ہو جائے گی حکمران ہوش کے ناخن لیں ایسا نہ ہو کہ مہنگائی کے ستائے لوگ رمضان میں ہی سڑکوں پر آجائیں افسوس سے کہنا پڑتا ہے حکمران عوام کو ریلیف دینے کے بجائے تکلیف دے رہے ہیں کہ ان کی قیمت بڑھنے سے حج اور عمرے کے کرایوں میں تین ہزار کا اضافہ ہوگیا ہے انہوں نے پی ٹی آئی حکومت سے مطالبہ کیا کہ حج اور عمرے کے کرایوں میں بھی فوری کمی لائی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں