آئی ٹی این ای کے چیئرمین شاہد محمود کھوکھر صاحبِ کی خدمات کو صحافی اور میڈیا کارکنان ہمیشہ یاد رکھیں گے جنہوں نے اپنے تین سالہ دور میں جہاں تک ممکن ہو سکا ورکرز کو ہر ممکن ریلیف دیا


آئی ٹی این ای کے چیئرمین شاہد محمود کھوکھر صاحبِ کی خدمات کو صحافی اور میڈیا کارکنان ہمیشہ یاد رکھیں گے جنہوں نے اپنے تین سالہ دور میں جہاں تک ممکن ہو سکا ورکرز کو ہر ممکن ریلیف دیا اپنے دور میں انہوں نے ورکرز کو کروڑوں روپے دلائے ۔ بیواؤں کے کیسز کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا گیا اپنی زمہ داری کے آخری روز بھی وہ پہلے روز کی طرح پر خلوص انداز میں انصاف کا ترازو پکڑے کھڑے نظر آئے۔


پاکستان بھر کے ورکرز چیئرمین آئی ٹی این ای کی خدمات کو کبھی بھی بلا نہیں پائیں گےجو ورکرز اپنے حق کے لیے مایوس ہو چکے تھے وہ ان ورکرز کے لیے امید کی کرن بنے اور ان کے حقوق ان کو دلوائے ان کے اسی جذبے کو پاکستان بھر کے صحافی سراہتے نظر آتے ہیں۔آئی ٹی این ای میں آخری روز آر آئی یو جے کے صدر طارق علی ورک ، پی یو جے کے جنرل سیکرٹری قمر الزمان بھٹی ، آر آئی یو جے کے سینئر جوائنٹ سیکرٹری گلزار خان ایپنک کے مرکزی رہنما شکیل کانگا،دارا ظفر،رانا یوسف،جنگ لاہور سے سینئر سب ایڈیٹر اے آر بٹ اور دیگر میڈیا ورکرز نے آئی ٹی این ای کے چیئرمین شاہد محمود کھوکھر سے الودعی ملاقات کی اور انہیں زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر آئی ٹی این ای کے سٹاف کی خدمات کا اعتراف بھی کیا گیا ۔