گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے محتسبِ اعلیٰ سندھ کے فیصلوں کے خلاف اپیلیٹ اتھارٹی کی حیثیت سے درخواستوں کی سماعت کی
* گورنر سندھ نے 13 کیسز نمٹائے، 11 درخواستوں پر فیصلے سنا دیے جبکہ 2 درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا گیا
* محتسبِ اعلیٰ سندھ کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں میں صوبائی محکموں میں بدانتظامی اور خواتین کو کام کی جگہ پر ہراسانی کی شکایات شامل
* عوام کو بروقت ریلیف کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے، کامران خان ٹیسوری
* معاملات میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کا اعتماد بحال رہے، گورنر سندھ کی ہدایت
* ہراسانی و صوبائی محکموں میں بدانتظامی کی شکایات کی وصولی کے لیے گورنر ہاؤس میں افسر مقرر، گورنر سندھ کی ہدایت























