گورنر بلوچستان سے اطالوی سفیر کی ملاقات
پاکستان اور اٹلی کے درمیان خوشگوار دوطرفہ تعلقات کو فروغ، باہمی تعاون اور اقتصادی ترقی کی راہیں تلاش کرنے تبادلہ خیال کیا۔ اطالوی سفیر نے گورنر بلوچستان کو عوام کی سفری سہولت کو آسان بنائے کیلئے کوئٹہ شہر میں ایک ” ویزا فیسیلیٹیشن سنٹر” قائم کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ لورالائی میں زیتون کے باغات کے دورے کا اہتمام بھی کیا جائیگا جو بلوچستان کی زرعی صلاحیت کو تلاش کرنے کیلئے اٹلی کے عزم کو ظاہر کرتا ہے
اسلام آباد 13 اکتوبر: گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل سے پاکستان میں تعینات اطالوی سفیر ماریلینا ارمیلن (Marilina Armellin) نے آج صبح بلوچستان ہاوس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات کا مقصد پاکستان اور اٹلی کے درمیان خوشگوار دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینا، باہمی تعاون اور اقتصادی ترقی کی راہیں تلاش کرنا تھا۔ دونوں رہنماؤں نے تجارتی تعلقات، بلوچستان میں سرمایہ کاری اور خطے کے حالات و واقعات سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ اٹلی براعظم یورپ کا ایک ترقی یافتہ ملک ہے وہ مختلف شعبوں میں پاکستان اور بلوچستان کی مدد و رہنمائی کر سکتا ہے. اطالوی سفیر نے گورنر بلوچستان کو عوام کی سفری سہولت کو آسان بنائے کیلئے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ شہر میں ایک ” ویزا فیسیلیٹیشن سنٹر” قائم کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ لورالائی میں زیتون کے باغات کے دورے کا اہتمام بھی کیا جائیگا جو بلوچستان کی زرعی صلاحیت کو تلاش کرنے کیلئے اٹلی کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور اٹلی کے درمیان مزید تعلقات اور روابط بڑھانے پر اتفاق کیا گیا.























