گھوڑاباڑی کے قریب دریائے سندھ میں دو لڑکیاں ڈوب گئیں، ایک کو بچایا گیا دوسری کی تلاش جاری،


ٹھٹھہ(جے پی) گھوڑاباڑی کے قریب دریائے سندھ میں دو لڑکیاں ڈوب گئیں، ایک کو بچایا گیا دوسری کی تلاش جاری، تفصیلات کے مطابق گھوڑاباڑی کے قریب گاؤں ابراہیم ھوڑائی ملاح کے رہائشی بابو ھوڑائی ملاح کی دو بیٹیاں دریائے سندھ سے پانی بھرنے گئیں جہاں پاؤں پھسلنے کی وجہ سے گر کر ڈوب گئیں ایک لڑکی فوزیہ ملاح کو بچایا گیا جبکہ اسکی چھوٹی بہن دس سالہ کی دادلی ملاح گھیرے پانی میں جانے کے باعث ڈوب گئی مقامی رہائشیوں کی جانب سے اسکی تلاش جاری ہے

========================

سندھ میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ
سندھ حکومت نے کراچی سمیت صوبے بھر میں ایک ماہ تک دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے ریلیوں، جلسے جلوسوں، دھرنوں اور اجتماعات پر پابندی عائد کردی۔

محکمہ داخلہ سندھ نے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق پانچ سے زائد افراد کے ایک جگہ پر جمع ہونے پر پابندی ہے، فیصلے کا اطلاق ایک ماہ تک صوبے بھر میں ہوگا۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ سندھ میں دفعہ 144 کا نفاذ آئی جی سندھ کی درخواست پر کیا گیا ہے، صوبے میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔