پاکستان میں پہلی “فائر سیفٹی ایکسیلینس ود این۔ایف۔پی۔اے” ٹریننگ کا کامیاب انعقاد:شرکاء میں سرٹیفیکیٹس تقسیم

پاکستان میں پہلی “فائر سیفٹی ایکسیلینس ود این۔ایف۔پی۔اے” ٹریننگ کا کامیاب انعقاد:شرکاء میں سرٹیفیکیٹس تقسیم

تربیت ان کے عملی تجربے میں نئی جہتیں پیدا کرتی ہے۔ “یہ کورس نہ صرف جدید تقاضوں کو پورا کرتا ہے ,ہم جلد آف فائر پروٹیکشن اینڈ سیفٹی کے تعاون سے سول ڈیفنس میں مزید ایسے بین الاقوامی معیار کے کورسس منعقد کریں گے۔” محبوب شیخ
کہ “اس نوعیت کی تربیتیں پاکستان میں فائر سیفٹی کے پیشہ ورانہ نظام کو مضبوط بنیادیں فراہم کریں گی۔
ہمایوں خان


کراچی (اسٹاف رپورٹر)
نیشنل انسٹیٹیوٹ آف فائر پروٹیکشن اینڈ سیفٹی نے فیڈرل سول ڈیفنس ٹریننگ اسکول کراچی کے تعاون سے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار پانچ روزہ ’’فائر سیفٹی ایکسیلینس ود این۔ایف۔پی۔اے‘‘ ٹریننگ کا کامیاب انعقاد کیا۔ یہ تربیتی پروگرام اپنی نوعیت کا ایک سنگِ میل اور تاریخی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جس کا مقصد پاکستان میں فائر سیفٹی کے عالمی معیار (NFPA) کو فروغ دینا اور ادارہ جاتی سطح پر پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو جدید خطوط پر استوار کرنا تھا۔

اس خصوصی تربیت کی قیادت معروف فائر پروٹیکشن ایکسپرٹ جناب سلمان رشید نے کی، جنہوں نے شرکاء کو فائر سیفٹی کے بنیادی اصولوں سے لے کر جدید سسٹمز، ایمرجنسی رسپانس، فائر پریوینشن، الارم اور اسپرنکلر سسٹمز کے عملی پہلوؤں پر جامع تربیت دی۔
کورس کے دوران بین الاقوامی معیار کے مطابق انٹرنیشنل فائر سیفٹی اسٹینڈرڈ (NFPA) اور بلڈنگ کوڈ آف پاکستان کے تقاضوں کو بھی تفصیلی طور پر اجاگر کیا گیا۔

ملک کے مختلف سرکاری و نجی اداروں سے ماہرین اور نمائندگان نے بھرپور شرکت کی، جن میں پاکستان اسٹیٹ آئل کمپنی لمیٹڈ، ریسکیو 1122، کے۔ایم۔سی فائر بریگیڈ، اٹلس بیٹری، لکی موٹرز، لکی سیمنٹ، ایچ بی۔ایل پلازہ اور دیگر معزز ادارے شامل تھے۔ شرکاء نے کورس کے مواد، تدریسی انداز اور تربیت کے معیار کو شاندار الفاظ میں سراہا اور کہا کہ اس طرح کی تربیت ان کے عملی تجربے میں نئی جہتیں پیدا کرتی ہے۔

اختتامی تقریب میں کمانڈنٹ سول ڈیفنس ٹریننگ اسکول کراچی محبوب شیخ نے شرکت کی اور اپنے خطاب میں کہا: “یہ کورس نہ صرف جدید تقاضوں کو پورا کرتا ہے بلکہ اس کے ذریعے ہم اپنے اداروں میں بلڈنگ کوڈ آف پاکستان اور این۔ایف۔پی۔اے کی کمپلائنس کو مؤثر طور پر نافذ کرنے کے قابل ہو جاتے ہیں۔ بہت جلد ہم نیشنل انسٹیٹیوٹ آف فائر پروٹیکشن اینڈ سیفٹی کے تعاون سے سول ڈیفنس میں مزید ایسے بین الاقوامی معیار کے کورسس منعقد کریں گے۔”

تقریب کے مہمانِ خصوصی چیف فائر آفیسر کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن
ہمایوں خان نے بھی ٹریننگ کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ “اس نوعیت کی تربیتیں پاکستان میں فائر سیفٹی کے پیشہ ورانہ نظام کو مضبوط بنیادیں فراہم کریں گی اور اداروں کو عالمی سطح پر ہم آہنگ بنائیں گی۔”

اختتام پر شرکاء میں سرٹیفیکیٹس تقسیم کیے گئے اور نیشنل انسٹیٹیوٹ آف فائر پروٹیکشن اینڈ سیفٹی کی جانب سے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ مستقبل میں بھی فائر سیفٹی کے فروغ کے لیے جدید اور معیاری تربیتی پروگرامز جاری رکھے جائیں گے۔