سندھ ہائیکورٹ نے واٹر ٹینکر کے ذریعے چھالیہ کی اسمگلنگ کے مقدمے میں گرفتار ملزمان کی درخواست ضمانت منظور لرلی۔ ہائیکورٹ میں واٹر ٹینکر کے ذریعے چھالیہ کی اسمگلنگ کی مقدمے میں ٹینکر ڈرائیور اور کلینر کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے ملزمان کو ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے ریمارلس دیئے کہ گرفتار ملزمان ٹینکر کے مالکان نہیں ہیں۔ ملزمان نے نا ہی برآمد چھالیہ کی ملکیت کا دعویٰ کیا ہے۔ درخواستگزاروں کے وکیل نے موقف دیاتھا کہ ڈرایئور اور کلینر دیہاڑی پر کام کرتے ہیں۔ ملزمان کا اسمگلنگ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ پراسیکیوشن نے موقف اپنایا تھا کہ کسٹم حکام نے حب ریور روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے واٹر ٹینکر کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 1200 کلو چھالیہ برآمد کی تھی۔
Load/Hide Comments























