جامعہ کراچی: شعبہ ویژول اسٹڈیزاورمختلف شعبہ جات میں بی ایس فرسٹ ایئر میں داخلے کے لئے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 15 اکتوبرتک توسیع
انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز جامعہ کراچی پروفیسرڈاکٹر صائمہ اختر کے مطابق شعبہ ویژول اسٹڈیزاوربی ایس فرسٹ ایئر میں داخلہ ٹیسٹ کی بنیادپرہونے والے داخلوں کے لئے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 15 اکتوبر2025 ء تک توسیع کردی گئی ہے۔خواہشمند طلبہ آن لائن داخلہ فارم اور پراسپیکٹس کے حصول کے لئے www.uokadmission.edu.pk سے رجو ع کرکے تمام معلومات حاصل کرسکیں گے۔
بی ایس فرسٹ ایئر کے داخلہ ٹیسٹ والے شعبہ جات میں ا پلائیڈ کیمسٹری اینڈ کیمیکل ٹیکنالوجی، اپلائیڈ فزکس، بائیو ٹیکنالوجی، بزنس ایڈمنسٹریشن (بی بی اے)،بی ایڈ(آنرز)، کیمیکل انجینئرنگ (بی ای)، کامرس، کمپیوٹر سائنس (بی ایس سی ایس، بی ایس ایس ای، اور بی ایس اے آئی)، ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی (ڈی پی ٹی پانچ سالہ)، ڈاکٹر آف فارمیسی (فارم ڈی پانچ سالہ، صبح و شام)، ایجوکیشن، انوائرنمنٹل اسٹڈیز، فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، ہیومن نیوٹریشن اینڈ ڈائٹٹکس، انٹرنیشنل ریلیشنز، ماس کمیونیکیشن اور پبلک ایڈمنسٹریشن شامل ہیں























