
خبرنامہ نمبر 7573/2025
تُربت 10 اکتوبر : کمشنر آفس تُربت میں انسدادِ پولیو مہم کے سلسلے میں ایک اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر تابش علی نے کی۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر محمد بلوچ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ، ڈاکٹر عبدالراوف بلوچ، پولیو ڈویژنل ڈائریکٹر مکران ڈاکٹر محمد اشرف خان، عالمی ادارہ صحت کے نمائندہ ڈاکٹر میر ارسلان، ڈاکٹر فاروق رند، ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر عزیز دشتی، پی پی ایچ آئی کے ڈی ایس ایم ڈاکٹر منیر احمد سمیت مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔اس موقع پر ضلع گوادر اور پنجگور کے افسران نے آن لائن اجلاس میں شریک رہے اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلع کیچ میں 5 سال سے کم عمر 93,667 بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ اس مقصد کے لیے 392 موبائل ٹیمیں، 11 ٹرانزٹ پوائنٹس، اور 86 فکس پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں تاکہ مہم مؤثر انداز میں مکمل ہو سکے۔بعد ازاں اے ڈی سی تابش علی اور ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالراوف بلوچ نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا باضابطہ افتتاح کیا۔بریفنگ دیتے ہوئے پولیو ڈویژنل ڈائریکٹر مکران، ڈاکٹر محمد اشرف خان نے کہا کہ اس
بار پولیو کے قطروں کے ساتھ ساتھ بچوں کو وٹامن اے کے ڈوز بھی فراہم کیے جائیں گے تاکہ ان کی نشوونما اور قوتِ مدافعت میں بہتری لائی جا سکے۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے تمام بچوں کو لازمی طور پر پولیو کے قطرے پلوائیں تاکہ کوئی بچہ اس خطرناک بیماری سے محروم نہ رہے۔ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالراوف بلوچ نے کہا کہ انسدادِ پولیو ٹیموں نے مکمل تیاری کر لی ہے اور مہم کی کامیابی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ ضلع کیچ کا کوئی بھی بچہ پولیو کے قطروں سے محروم نہ رہ جائے۔ اے ڈی سی تابش علی نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے والدین، اساتذہ، میڈیا نمائندگان اور علماء کرام کا تعاون نہایت اہم ہے انہوں نے کہا کہ یہ مہم اسی وقت کامیاب ہو سکتی ہے جب پوری کمیونٹی ایک ساتھ کھڑی ہو، کیونکہ پولیو کا خاتمہ صرف حکومت کا نہیں بلکہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
خبرنامہ نمبر 7574/2025
زیار ت 10 اکتوبر:ڈپٹی کمشنر زیارت محمدریاض داوڑ نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال زیارت کا دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹریاسر بلوچ ایم ایس ڈاکٹر عرفان بھی موجوتھےدورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے مختلف وارڈز، ایمرجنسی، لیبارٹری اور دیگر شعبہ جات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے مریضوں سے فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا اور ہسپتال عملے سے ان کی کارکردگی پر بھی گفتگو کی۔ڈپٹی کمشنر محمدریاض خان داوڑ نے ہسپتال انتظامیہ کو عوام کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ صحت عامہ کی سہولیات میں مزید بہتری کے لیے ضلعی انتظامیہ ہر ممکن تعاون فر اہم کرے گی انہوں نے کہا کہ غیر حاضر ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کی جائے گی ڈاکٹر اور مددگار اسٹاف کی غیر حاضری کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے مریضوں کا بروقت علاج کیا جائے ان کی داد رسی کی جائے تاکہ مریضوں کو مشکلات نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے بھرپوراقدامات کیے جائیں گے*























