چیئر مین لیاقت آباد ٹاون فراز حسیب کا پورے لیاقت آباد ٹاؤن میں بھرپور انداز میں شجرکاری مہم کا آغاز مہم کے تحت آج نیازی پارک یونین کمیٹی نمبر 02 میں شجرکاری تقریب کا انعقاد

پریس رلیز
چیئر مین لیاقت آباد ٹاون فراز حسیب کا پورے لیاقت آباد ٹاؤن میں بھرپور انداز میں شجرکاری مہم کا آغاز
مہم کے تحت آج نیازی پارک یونین کمیٹی نمبر 02 میں شجرکاری تقریب کا انعقاد
شجرکاری مہم میں پانچ ہزار سے زائد پودے لگائے جاچکے ہیں
شجرکاری مہم کا مقصد لیاقت آباد کو سرسبز، خوشگوار اور آلودگی سے پاک بنانا ہے: فراز حسیب
مورخہ 10 اکتوبر 2025
کراچی ( )چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن فراز حسیب نے پورے لیاقت آباد ٹاؤن میں بھرپور انداز میں شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ مہم کے تحت آج نیازی پارک یونین کمیٹی نمبر 02 میں شجرکاری تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے مہم میں مختلف پارکوں میں پودے لگائے ہیں جس میں اسٹوڈینٹ گراؤنڈو دیگر مقامات شامل ہیں تقریب میں وائس چیئر مین لیاقت آباد ٹاؤن اسحاق تیموری، ٹاؤن میونسپل کمشنر دریا خان پیتافی، یوسی چیئرمینز، وائس چیئرمینز، ڈائریکٹر پارکس ریحان ہمدانی، ڈپٹی ڈائریکٹر پارکس محمد نقی اور انچارج وہاب سمیت دیگر افسران اور علاقہ مکینوں نے بھرپور شرکت کی۔چیئرمین فراز حسیب نے نیازی پارک میں پودا لگا کر مہم کا باضابطہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ شجرکاری مہم کا مقصد لیاقت آباد کو سرسبز، خوشگوار اور آلودگی سے پاک بنانا ہے، درخت زمین کے درجہ حرارت میں کمی، فضائی آلودگی کے خاتمے اور ماحولیاتی توازن کے قیام میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ دنوں بھی لیاقت آباد کے مختلف پارکوں میں شجرکاری کی گئی، جن میں یوسی 6 کے اسٹوڈنٹ گراؤنڈ سمیت کئی مقامات شامل ہیں۔ اب تک اس مہم کے دوران پانچ ہزار سے زائد پودے لگائے جاچکے ہیں۔ڈائریکٹر پارکس ریحان ہمدانی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا آج نیازی پارک میں ہم نے سو کے قریب پودے لگائے ہیں، جبکہ گزشتہ دنوں لیاقت آباد ٹاؤن کے مختلف مقامات پر تقریباً ساڑھے پانچ ہزار پودے لگائے جا چکے ہیں جن میں اسٹوڈنٹ گراؤنڈ اور دیگر پارکس بھی شامل ہیں۔ یہ مہم ان شائاللہ آنے والے دنوں میں بھی جاری رہے گی۔شجرکاری محض ایک مہم نہیں بلکہ یہ آنے والی نسلوں کے بہتر مستقبل کی ضمانت ہے۔ درخت زمین کا حسن بھی ہیں اور انسانی زندگی کے تحفظ کا ذریعہ بھی۔ ان کے باعث فضا صاف، ماحول خوشگوار اور درجہ حرارت معتدل رہتا ہے۔انہوں نے مزید کہاہر شہری کو چاہیے کہ وہ اپنے حصے کا ایک پودا ضرور لگائے۔ اگر ہم سب یہ عہد کر لیں کہ اپنے اردگرد کے ماحول کو سرسبز رکھیں گے تو ہم ایک صحت مند اور خوشحال معاشرے کی بنیاد رکھ سکتے ہیں۔ جاری کردہ:۔
فہیم مصطفی
ڈائریکٹر انفارمیشن
لیاقت آباد ٹاؤن