
سندھ کے چیف سیکرٹری سید آصف حیدر شاہ کا ساہیوال شہر سے پیار
وزیراعلی کے رشتہ دار سندھ کے چیف سیکرٹری سید آصف حیدر شاہ کا منٹگمری ساہیوال شہر سے پیار ۔
ان دنوں ساہیوال شہر ایک مرتبہ پھر خبروں کی زینت بنا ہوا ہے جب سے پنجاب کے مختلف شہروں میں نئی الیکٹرک بسیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ہر طرف ان بسوں کی امد پر خوشیاں منائی جا رہی ہیں اور چھوٹے شہروں کے لوگ بہت زیادہ پرجوش اور خوش نظر اتے ہیں ساہیوال میں بھی الیکٹرک بسیں ائی ہیں اور ہر طرف ان کی دھوم ہے پاک پتن میں ان بسوں کے ساتھ لوگوں کی والہانہ عقیدت واضح کر رہی ہے کہ چھوٹے شہروں میں ایسی جدید ٹرانسپورٹ کی کس قدر ضرورت تھی اور لوگوں کی بڑی تعداد اس جدید محفوظ ٹرانسپورٹ کی منتظر تھی
سندھ کی موجودہ چیف سیکرٹری سید اصف حیدر شاہ جو وزیراعلی سندھ کے رشتہ دار بھی ہیں انہوں نے اپنے شاندار کیریئر کا اغاز ساہیوال شہر سے ہی کیا تھا اس لیے وہ اپنے ابتدائی اسئنمنٹ کے حوالے سے منڈ گمری ساہیوال شہر کو نہیں بھولتے اور ہمیشہ اس کا ذکر کرتے ہیں انہوں نے اپنے شاندار کیریئر کے دوران مختلف مقامات پر پوسٹنگ کی اور اچھے اچھے عہدوں پر رہے لیکن ساہیوال کے ساتھ ان کا پیار اتنا ہے کہ وہ ہر جگہ ساہیوال شہر میں اپنی پوسٹنگ اور اپنے گزارے ہوئے وقت کا حوالہ دیتے ہیں اور اس کو یاد کرتے ہیں ساہیوال ایک خوبصورت پرسکون شہر ہے اور جو بھی ساہیوال سے جڑا ہوا ہے یا جس نے بھی ساہیوال میں وقت گزارا ہے یا اس کا وہاں جانا ہوا ہے اسے بہت پیار ملا ہے جو ایک مرتبہ ساہیوال اتا ہے وہ ساہیوال کے لوگوں کی محبت خلوص اور پیار کا دیوانہ ہو جاتا ہے یہ علاقہ اپنی خوبصورتی اور سکون کے لحاظ سے ہر جگہ پہچانا جاتا ہے























