
10 اکتوبر ، 2025
لاہور(خصوصی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ سی ای او ہیلتھ نے ڈپٹی کمشنر کو تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ لاہور میں 13 اکتوبر سے 7 روزہ قومی انسداد پولیو مہم شروع کی جائے گی،ڈپٹی کمشنر لاہور نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق صوبے کو پولیو فری بنانا اولین ترجیح ہے۔ ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا نے ہدایت کی کہ تمام ڈی ڈی ایچ اوز اپنی ذمہ داریاں بھرپور تندہی سے ادا کریں اور کوئی بھی بچہ پولیو ویکسین کے بغیر نہ رہے۔ پولیو سے انکار کرنے والے والدین کو قائل کرنے کیلئے خصوصی اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ جعلی انٹریز ہرگز برداشت نہیں کی جائیں گی اور میرا اعتماد صرف حقیقی کام پر ہے۔
اسلا م آباد ، ایک روز میں ڈینگی 25 نئے کیس
10 اکتوبر ، 2025FacebookTwitterWhatsapp
اسلام آباد ( ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار ) اسلام آباد میں ڈینگی کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے ضلعی انتظامیہ سرگرم، ڈی سی اسلام آباد کی زیرِ صدارت انسدادِ ڈینگی اقدامات سے متعلق اہم اجلاس منعقد کیا گیا ، اجلاس میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے افسران نے ڈینگی لاروا کے خاتمے کے لیے عملی تجاویز اور مؤثر حکمتِ عملی پر مشاورت کی ،بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایک روز کے دوران ڈینگی کے 25 کیسز رپورٹ ہوئے۔
پنجاب حکومت کا56 کھلاڑیوں کو کارکردگی کی بنیاد پرماہانہ وظیفہ
10 اکتوبر ، 2025FacebookTwitterWhatsapp
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پنجاب حکومت کی جانب سے 56کھلاڑیوں کو کارکردگی کی بنیاد پرماہانہ وظیفہ دیا جارہاہے۔ کھلاڑیوں کو ملنے والا وظیفہ3کیٹگری میں ہے پہلے نمبر پر70 دوسرےپر50اور تیسری کیٹگری میں 30ہزار روپے فی کس دیا جارہاہے۔ پنجاب حکومت نے انڈومنٹ فنڈزکے لئے ارہائی ارب روپے سالانہ مختص کئے ہیں انڈومنٹ فنڈز کھلاڑیوں کو کار کردگی کی بنیاد پر تقسیم کئے جا رہے ہیں ۔یہ وظائف گولڈ سلور اور براون میڈلسٹ کو دئیے جاتے ہیں۔























