
مقابلہ- عوام کی اچھی خدمت کون کر رہا ہے؟
صوبہ سندھ اور صوبہ پنجاب کی صورتحال، روزانہ کی خبریں۔
جیوے پاکستان رپورٹ
===============
کراچی کی 80 فیصد عمارتیں فائر سیفٹی سسٹم سے محروم
کراچی کی 80 فیصد عمارتیں فائر سیفٹی سسٹم سے محروم ہیں۔ 90 فیصد میں ایمرجنسی راستے تک نہیں۔ لاکھوں شہری روزانہ خطرے کے سائے میں زندگی گزار رہے ہیں۔
فائر پروٹیکشن ایسوسی ایشن آف پاکستان کے زیر اہتمام تیسری نیشنل فائر سیفٹی کانفرنس اور رسک بیسڈ ایوارڈز کی تقریب میں ماہرین نے خبردار کیا کہ بدعنوانی، غفلت اور قوانین پر عملدرآمد نہ ہونے کے باعث کراچی کسی بھی وقت بڑے سانحے سے دوچار ہوسکتا ہے۔
چیئرمین آباد حسن بخشی نے کہا جن عمارتوں کی تعمیر میں فائر سیفٹی کوڈز کا خیال نہیں رکھا گیا، انہیں این او سی جاری نہیں ہونا چاہیے۔
ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے کہا کراچی میں نومبر 2024 سے اب تک آگ لگنے کے 1700 واقعات ہوئے ہیں۔ زیادہ تر واقعات شارٹ سرکٹ اور ناقص وائرنگ کے باعث ہوئے۔
چیف فائر آفیسر محمد ہمایوں نے بتایا کہ کراچی میں 28 فائر اسٹیشنز ہیں۔ آبادی کے لحاظ سے فائر اسٹیشنز کی تعداد کم از کم 200 ہونی چاہیے۔
==================
خستہ حال ٹوٹی سڑکیں کراچی کی حالت اور قبضہ مئیر کی نیت پر نوحہ پڑھ رہی ہیں، حق پرست ارکان
کراچی(اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے حق پرست ارکان سندھ اسمبلی نے کراچی میں سڑکوں کی ابتر صورتحال پر اظہارِ تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ خستہ حال ٹوٹی سڑکیں شہر کی حالت اور قبضہ مئیر کی نیت پر نوحہ پڑھ رہی ہیں۔ شہر کی حالتِ زار سے غافل قبضہ مئیر عوام کی مشکلات دور کرنے کے لئے فوری اور مؤثر اقدامات کیوں نہیں کرتے، ، شہر قائد کھنڈرات کا نظارہ پیش کررہا ہے جس کے باعث لمحوں کا سفر گھنٹوں میں اور آئے روز کے حادثات شہریوں کا مقدر بن چکے ہیں۔
=================
جناح اسپتال میں مریضوں کو آپریشن کی لمبی تاریخیں دیئے جانے کا انکشاف
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر (جے پی ایم سی) میں آپریشن کے لیے آنے والے مریضوں کو دو دو سال بعد کی تاریخیں دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے جس نے علاج کے منتظر مریضوں میں شدید تشویش پیدا کر دی ہے، ایک مریض جسے سال 2027 کی آپریشن تاریخ دی گئی نے سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں بتایا کہ وہ شدید تکلیف میں مبتلا ہے، مگر اسپتال انتظامیہ نے دو سال بعد کی تاریخ دے کر مایوس کر دیا ، مریض نے حکومت اور محکمہ صحت سے فوری آپریشن کرانے کی اپیل کی، ترجمان جناح اسپتال کے مطابق، آپریشن کی طویل تاریخیں دینے کی بنیادی وجہ مریضوں کی بے پناہ تعداد اور ماہر ڈاکٹروں کی کمی ہے، ان کا کہنا تھا کہ اسپتال انتظامیہ حالات کو بہتر بنانے کے لیے اضافی وسائل اور عملے کی فراہمی کے لیے محکمہ صحت سے رابطے میں ہے۔
======================
شارع فیصل، پیڈسٹرین برج پر آگ، فائر بریگیڈ نے قابو پالیا
10 اکتوبر ، 2025FacebookTwitterWhatsapp
کراچی(اسٹاف رپورٹر)شارع فیصل فوزیہ وہاب فلائی اوور کے قریب پیڈسٹرین برج پر آگ لگ گئی،قریب موجود افراد نے ابتدائی طورپرآگ بجھانے کی کوشش کی تاہم اس دوران آگ نے پیڈسٹرین برج سے گذرنے والی کیبلز کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا،اطلاع ملنے پر قریب موجود رینجرز اہلکار بھی موقع پر پہنچے اور انہوں نے فائر ایگسٹنگیوشر کی مدد سے آگ بجھانے کی کوشش کی، بعد ازاں فائر بریگیڈ نے پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔
================
اسکول کی طالبہ کو ہراساں کرنے کا الزام ،کینٹین کا ملازم زیر حراست
09 اکتوبر ، 2025FacebookTwitterWhatsapp
کراچی( اسٹاف رپورٹر )ایئر پورٹ پولیس نے اسکول کی طالبہ کو ہراساں کرنے کے الزام میں کینٹین کے ملازم فراست نامی ملزم کو حراست میں لے لیا۔پولیس نے بتایا کہ ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ ملزم فراست نے اسکول کی طالبہ کے ساتھ نازیبہ حرکات کیں۔پولیس کی جانب سے متاثرہ فیملی سے قانونی کارروائی کے لئے رابطہ کیا جارہا ہے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے کیے جا سکیں۔پولیس کے مطابق اسکول انتظامیہ کا بیان ریکارڈ کر لیا گیا ہے ،کینٹین پر کام کرنے والا ملازم ایک ماہ قبل رکھا گیا تھا۔پولیس کے مطابق واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور پولیس انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اسکول میں پانچویں جماعت کی طالبہ کے ساتھ ہراسانی کا واقعہ پیش آیا تھا جس کے خلاف طلباء کی جانب سے احتجاج بھی کیا گیا تھا۔
==================
حیدرانی برادری کا دیرینہ تنازع،ملزمان کی فائرنگ،مقامی صحافی قتل
09 اکتوبر ، 2025
میرپورماتھیلو(غلام حسین سومرو)میرپورجروار لنک روڈپرگھات لگائےہوئےمسلح ملزمان نے میرپورماتھیلوکے صحافی42سالہ طفیل رند کو اس وقت فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا جب وہ بچوں کواسکول چھوڑنے جارہے تھے۔ واقعے کے بعد 33ملزمان فرار ہوگئے اطلاع ملنےپرپولیس نے وقوعہ پرپہنچ کرلاش کوڈی ایچ کیواسپتال منتقل کیاضروری کارروائی کےبعدلاش کوورثاکےحوالےکردیا گیا، قتل کی وجہ حیدرانی برادری میں دیرینہ جھگڑا بتاجاتاہےجس میں تاحال5افرادہلاک ہوچکےہیں دوسری جانب وزیراعلی سندھ نےواقعہ کافوری نوٹس لیتےہوئےآئی جی سندھ سےرپورٹ طلب کرلی ہےاورواقعہ میں ملوث ملزمان کی جلدگرفتاری عمل میں لانےکاحکم دیتےہوئےمقتول صحافی کےاہل خانہ سےتعزیت کااظہارکیاہے علاوہ ازیں سندھ کےسینئروزیرشرجیل انعام میمن نےصحافی طفیل رندکےقتل پرگہرےرنج اوردکھ کاا ظہار کرتے ہوئے کہاہےکہ صحافی پرقاتلانہ حملہ افسوس ناک اورقابل مذمت ہےایسےواقعات کوبرداشت نہیں کیا جا سکتا حکومت سندھ مقتول صحافی کےدکھ میں برابرکی شریک ہے ۔دریں اثنا ڈپٹی پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی، ایم کیو ایم پاکستان طحہٰ احمد خان اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی مرکزی کمیٹی نے میر پور ماتھیلو کے جنرل سیکریٹری طفیل رند کے المناک قتل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سندھ حکومت اور پولیس کے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مقتول صحافی کے قاتلوں کو قانون کے کٹہرے میں لا کر قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔ انہوں نے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طفیل رند کے قتل نے پاکستان بھر کی صحافتی برادری کو غم و غصے میں مبتلا کر دیا ہے۔
==============
مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں کی لوٹ مار مزاحمت پر 3نوجوان زخمی
09 اکتوبر ، 2025FacebookTwitterWhatsapp
کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر 3نوجوانوں کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی صنعتی ایریا تھانہ کی حدود چمڑا چورنگی کے قریب موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر 20سالہ غلام مرتضیٰ کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ، ملیر سٹی تھانہ کی حدود بکرا پیڑی کے قریب فائرنگ سے 18سالہ نعمان شدید زخمی ہوگیا جسے ایدھی کے رضا کاروں نے فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا ،ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آنے کا بتایا جا رہا جس میں نوجوان کو پیٹ پر گولی لگی تھی تاہم ملیر سٹی پولیس واقعے ک مزید چھان بین کر رہی ہے ۔کورنگی کے علاقےسیکٹر 32 ڈی ناصر جمپ کے قریب فائرنگ سے نوجوان شدید زخمی ہوگیا جسے تشویشناک حالت میں جناح اسپتال پہنچایا ، ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ نوجوان کی شناخت 25 سالہ عمر عالم کے نام سے کی گئی ۔
=================

“ہائی ٹیک فارم میکانائزیشن فنانسنگ پروگرام” کے تحت کسانوں کو جدید زرعی مشینری کی خریداری میں آسانی فراہم کی جا رہی ہے، تاکہ زراعت کو مزید مؤثر اور منافع بخش بنایا جا سکے۔ اس پروگرام میں شامل مشینری کی اقسام میں ویٹ کمبائن ہارویسٹر، آرچڈ ایئر بلاسٹ سپریئر، رائس پلانٹر، ملٹی کراپ پلانٹر، ویٹ سٹرابیلر، میز کوب ہارویسٹر، سائلج ہارویسٹر، آرچڈ پرنیر، نرسری مشین اور رائس ہارویسٹر شامل ہیں۔ یہ جدید مشینیں نہ صرف وقت اور محنت کی بچت کرتی ہیں بلکہ فصل کی پیداوار اور معیار میں بھی نمایاں بہتری لاتی ہیں۔
فلڈ ریسکیو آپریشن، حکومتِ پنجاب کا200 ریسکیورز کی بہترین خدمات کااعتراف
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت سپیشل ایجوکیشن کے حوالے سے اہم اجلاس
پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مختصر ترین مدت میں خصوصی بچوں کے 5 ہزار سے زائد داخلے کا نیا ریکارڈ قائم
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی جانب سے معاون خصوصی ثانیہ عاشق اور پوری ٹیم کو شاندار کارکردگی پر خراجِ تحسین
وزیراعلیٰ کا واضح فیصلہ،غریب بچوں کو مریم نواز آٹزم سکول میں مکمل طور پر مفت تھراپی اور تعلیم دی جائے گی
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر دنیا بھر سے بہترین ماہرین آٹزم کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ
اجلاس میں خصوصی بچوں کو ہمّت کارڈ پروگرام میں شامل کرنے کا اصولی فیصلہ
سپیشل ایجوکیشن مراکز کیلئے مزید 48 نئی بسوں کی فراہمی کی منظوری بھی دی گئی
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے آٹزم اسکول کے بچوں، اساتذہ اور سٹاف کے لیے یونیفارم اور ڈیزائن کی بھی منظوری دی
13 رکنی بورڈ آف گورنرز کی تشکیل اورآٹزم ریسورس سینٹر کے تین سالہ سٹرٹیجک پلان کی منظوری دی گئی
معاون خصوصی ثانیہ عاشق نے اجلاس میں تفصیلی بریفنگ دی
مریم نواز آٹزم سکول میں ایک کسٹمائزڈ ماڈل نافذ کیا جا رہا ہے
نصاب تعلیم کا کسٹمائزڈ ماڈل دنیا کے مختلف ممالک میں کامیابی سے رائج
ثبوت پر مبنی (Evidence-Based) آٹزم ماڈلزاور بین الاقوامی ریسرچ سٹڈی کے بعد تیار کیا گیا ہے
سکول کے لیے ایک جامع فنکشنل گرین نصابِ تعلیم بھی تیار کیا گیا ہے
شنل گرین نصابِ تعلیم میں کمیونیکیشن و لینگویج، لائف اسکلز، اسلامی و اخلاقی تعلیم، ٹیکنالوجی، جسمانی تعلیم اور سماجیات شامل ہیں
پاکستان کے پہلے آٹزم سکول میں اوپن جم، واکنگ ٹریک، سنسری گارڈن اور ساؤنڈ تھراپی سینٹرز قائم کیے جائیں گے
یہاں 3 سے 16 سال تک کے بچوں کو داخلہ دیا جائے گااور مریم نواز آٹزم سکول اینڈ ریسرچ سینٹر میں بچے 22 سال کی عمر تک زیرِ تعلیم و زیرِ علاج رہ سکیں گے
سکول کے لیے خصوصی ہائبرڈ ماڈل تیار کیا گیا ہے،جس کے تحت بچوں کو اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں تصویری اور تحریری تھراپی دی جائے گی
بچوں کے والدین کے لیے بھی کوچنگ ماڈیولز تیار کر لیے گئے ہیں تاکہ گھر اور سکول کے درمیان بہتر ہم آہنگی قائم کی جا سکے
آٹزم سکول میں بچوں کی سکلز اور حفاظت کے لیے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں گے
چلڈرن ویلفیئر آفیسرز سپیشل بچوں کی حفاظت اور فلاح کی براہِ راست نگرانی کریں گے
سکول میں ریسرچ اینڈ ٹیچر ٹریننگ ڈویژن بھی قائم ہوگا
ریسرچ اینڈ ٹیچر ٹریننگ ڈویژن میں ماسٹر ٹرینرز اساتذہ کو جدید تربیت فراہم کریں گے
ریسرچ اینڈ ٹیچر ٹریننگ ڈویژن میں ایک سالہ ڈپلومہ اور سرٹیفکیٹ پروگرامز بھی شروع کیے جائیں گے
09 اکتوبر ، 2025FacebookTwitterWhatsapp
لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)سیکرٹری محکمہ ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر نے حکومتِ پنجاب اور کابینہ کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے حالیہ فلڈ ریسکیو آپریشن میں 200 ریسکیورز کو ان کی بہترین خدمات کے اعتراف میں انہیں 50 ہزار روپے کیش ایوارڈ اور تعریفی سرٹیفیکیٹ سے نوازا۔انہوں نے کہا کہ 4500 سے زائد ریسکیورز نے دن رات خدمات سرانجام دیتے ہوئے 1517 ریسکیو بوٹس سے 35 ہزار سے زائد بوٹ ٹرپ کے ساتھ 461,900 افراد کو مال مویشی سمیت محفوظ مقامات تک پہنچایا، جنہوں نے ایڈوانس انخلاء نہیں کیا تھا۔
ملاوٹ کاخاتمہ،فوڈ اتھارٹی کے اقدامات قابل ستائش،معاون خصوصی وزیراعلٰی
09 اکتوبر ، 2025FacebookTwitterWhatsapp
لاہور(خصوصی رپورٹر)معیاری دودھ کی فراہمی اور نیوٹریشن آگاہی کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کا شاندار اقدام، لبرٹی گول چکر میں لاہور کے پہلے فری ملک ٹیسٹنگ اور نیوٹریشن کیمپ کا افتتاح کیا گیا، کیمپ کا افتتاح معاون خصوصی وزیر اعلٰی پنجاب سلمی بٹ اور ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کیا، اس موقع پر معاون خصوصی وزیر اعلٰی پنجاب نے کہا کہ ملاوٹ کے خاتمے کے لیے فوڈ اتھارٹی نے جس طریقے سے اقدامات کیے ہیں وہ قابل ستائش ہیں ۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب میں فصل کی باقیات جلانے اور فضائی آلودگی پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ دیپالپور میں ایک شخص گرفتار کیا گیا، اور قانون کے مطابق فوری کارروائی کی جا رہی ہے۔ شہریوں سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ آلودگی پھیلانے والوں کی اطلاع ہیلپ لائن 1373 پر دیں تاکہ صاف ماحول یقینی بنایا جا سکے۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز کا پوٹھوہار ریجن کیلئے 7ارب روپےکا زرعی ٹرانسفارمیشن پلان
09 اکتوبر ، 2025FacebookTwitterWhatsapp
راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا پوٹھوہار ریجن کیلئے 7 ارب روپے کے زرعی ٹرانسفارمیشن پلان کے تحت راولپنڈی کے بعد ضلع اٹک میں بھی کاشتکاروں کو منی ڈیمز کی تعمیر کیلئے 70 فیصد سبسڈی کی معاونت کیلئے قرعہ انداذی ہوئی۔ مہمان خصوصی رکن پنجاب اسمبلی نوابزادہ چودھری شیر علی خان تھے۔ ضلع اٹک میں منی ڈیمز کی الاٹمنٹ کیلئے کل 168 درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے 35 خوش نصیب کاشتکاروں کے نام نکلے۔ ان میں سے تحصیل اٹک کے 08 کاشتکار، فتح جنگ کے 09، تحصیل پنڈی گھیب کے 9 اور تحصیل جنڈ کے 10 کاشتکار شامل ہیں۔ منصوبہ کے تحت 3 سالوں میں راولپنڈی ڈویژن میں 400 منی ڈیمز، 70 فیصد حکومتی سبسڈی پر تعمیر کر کے دیئے جائیں گے۔ زرعی ٹرانسفارمیشن پلان کے تحت منصوبہ کے پہلے سال 100 جبکہ دوسرے اور تیسرے سال 150/ 150 منی ڈیمز تعمیر کیے جائیں گے۔ ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب نوابزادہ چودھری شیر علی خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زراعت کی ترقی و کاشتکار کی خوشحالی وزیر اعلیٰ پنجاب کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ خطہ پوٹھوار میں کاشتکاروں کے لئے فصلوں کی آبپاشی ہمیشہ سے مسئلہ رہا ہے۔ اس لئے خطہ پوٹھوار میں منی ڈیمز کی تعمیر کے لئے ایک علیحدہ پیکیج کی ضرورت تھی۔























