عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ محدود وسائل میں شاندار خدمات انجام دے رہا ہے، مشیر وفاقی ٹیکس محتسب عبدالماجد یوسفانی

9 اکتوبر 2025ء

ٹیکرز

عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ محدود وسائل میں شاندار خدمات انجام دے رہا ہے، مشیر وفاقی ٹیکس محتسب عبدالماجد یوسفانی

انسان کی نیت اچھی ہو تو اللہ تعالیٰ اسکی مدد کرتا ہے اور اسباب پیدا کرتا ہے، مشیر وفاقی ٹیکس محتسب

کمال کی بات ہے عالمگیر ویلفیئر مختصر وسائل کے ساتھ بڑا کام کررہا ہے مشیر وفاقی ٹیکس محتسب حکومت پاکستان

مشیر وفاقی ٹیکس محتسب نے عالمگیر ٹرسٹ میں مستحق بچیوں میں جہیز کا سامان بھی تقسیم کیا۔

عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ محدود وسائل میں شاندار خدمات انجام دے رہا ہے، عبدالماجد یوسفانی

عالمگیرٹرسٹ کی خدمات خلوص و محبت کے جذبے سے سر شار فلاحی امور کی مثال ہیں

کراچی (پ ر) انسان اگر خلوصِ نیت اور جذبۂ خدمت کے ساتھ کام کرے تو اللہ تعالیٰ خود اسباب پیدا کرتا ہے اور بڑے سے بڑے کام میں آسانیاں عطا فرماتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ انٹرنیشنل محدود وسائل اور کم وسائل کے باوجود عوامی خدمت کے میدان میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے۔

یہ بات مشیر وفاقی ٹیکس محتسب، حکومتِ پاکستان عبدالماجد یوسفانی نے گزشتہ روز ٹرسٹ کے دورے کے موقع پر کہی۔ ان کے ہمراہ تاجر راہنما افضال احمد صدیقی بھی موجود تھے۔

وفاقی مشیر نے ٹرسٹ کی فلاحی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے ادارے کی انتظامیہ کو اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

سی ای او اسکل اسٹن افضال احمد صدیقی نے اس موقع پر کہا کہ ان کا عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ سے تیس برسوں پر محیط مضبوط تعلق ہے۔ عالمگیر ٹرسٹ پیدائش سے لے کر زندگی کے آخری مراحل تک انسانیت کی بے لوث خدمت میں مصروف ہے۔

دورے کے موقع پر چیئرمین ٹرسٹ چودھری نثار احمد، جنرل سیکریٹری شمیم احمد چاندنہ، ڈائریکٹر ریحان یاسین، ٹرسٹی ندیم احمد، سی او او نثار احمد اور دیگر عہدیداران نے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں ٹرسٹ کی سرگرمیوں سے تفصیلاً آگاہ کیا۔

انتظامیہ نے بتایا کہ عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ انٹرنیشنل کو سرکاری سطح پر پذیرائی حاصل ہے اور ادارہ اپنی تمام کارکردگی کے بارے میں حکومتی اداروں کو مکمل اور شفاف آگاہی فراہم کرتا ہے۔ ٹرسٹ کی فلاحی خدمات مخیر حضرات کے تعاون سے انجام دی جا رہی ہیں۔

دورے کے دوران مہمانوں نے مستح بچیوں کی شادیوں کے موقع پر ان کے والدین کو جہیز کی صورت میں ضروریاتِ زندگی کا سامان بھی فراہم کیا اور ان کے خوشحال اور پُرسکون مستقبل کے لیے دعا کی۔

شکیل الدین
معاون برائے ترجمان
عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ انٹرنیشنل