
محکمہ اطلاعات سندھ، میرپور خاص ہینڈ آؤٹ مورخہ 9 اکتوبر 2025
میرپور خاص (. ) سندھ بھر کی طرح میرپورخاص میں بھی 13 اکتوبر 2025 سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کا آج ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس میں ڈویژنل کمشنر فیصل احمد عقیلی نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سندیپ کمار کے ہمراہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کر دیا کمشنر نے موقع پر موجود لوگوں ،والدین ،سول سوسائٹی اور محکمہ صحت کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو مہم انتہائی اہم مہم ہے اس ضمن میں قومی فریضے کے تحت کام کیا جائے اور کہا کہ قبل از وقت پولیو مہم کا افتتاح کرنے کا مقصد پولیو سے بچاؤ کے دو قطروں کی اہمیت و افادیت کے متعلق عوام اور والدین میں شعور اجاگر کرنا ہے تاکہ وہ اپنے معصوم بچوں کو ہر پولیو مہم کے دوران پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلوائیں. کمشنرنےتمام سول سوسائٹی کے نمائندگان اور متعلقہ اداروں کے ذمہ داران کو ہدایت کی کہ وہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے مشترکہ اور باہمی طور پر انکاری کیسز اور رہ جانے والے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے میں اپنا کردار ادا کریں. اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو فیصل علی سومرو ، ڈسٹرکٹ پولیو کنٹرول پروگرام کے فوکل پرسن ڈاکٹر جمشید خانزادہ، کمیونیکیشن آفیسر منیر ابڑو، ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر غلام محی الدین شاہ جیلانی، اسسٹنٹ کمشنر میرپور خاص غلام حسین کانیہوں ، سول سوسائٹی کے شہزادو ملک، محمد بخش کپری، روٹری کلب کے ڈپٹی کو چئیر پولیو پلس کمیٹی نظیر احمد ڈیتھو اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی. بعد اذاں کمشنر فیصل احمد عقیلی اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سندیپ کمار کی قیادت میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیس سے مین روڈ تک آگاہی ریلی بھی نکالی گئی. واضح رہے کہ 13 اکتوبر 2025 سے 17 اکتوبر تک ہونے والی انسداد پولیو مہم کے دوران ڈویژن بھر کے 3 اضلاع عمرکوٹ تھرپارکر اور میرپوخاص کی 17 تحصیلوں کے 9 لاکھ 46 ہزار 205 پیدائش سے لیکر 5 سال تک کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے اس ضمن میں 139 یوسیز میں 166 یوسی ایم اوز ،714 ایریا انچارجز ، 2305 لیڈی ہیلتھ ورکرز ،298 ٹرانزٹ ٹیمیں ، 192 فکسڈ ٹیمیں اور 6036 موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں.























