نادرا کی جانب سے ملتان میں پاک آئی ڈی آگاہی مہم: ڈیجیٹل شناخت اب سب کے قریب!

نادرا کی جانب سے ملتان میں پاک آئی ڈی آگاہی مہم: ڈیجیٹل شناخت اب سب کے قریب!
نادرا کی خصوصی ٹیم نے ملتان یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (ملتان) میں طلبہ کو پاک آئی ڈی موبائل ایپ اور اس پر دستیاب خدمات اور سہولیات کے بارے میں آگاہ کیا جن سے طالب علم کسی بھی وقت اور کہیں بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
طلبہ نے نادرا ٹیم سے پاک آئی ڈی ایپ ڈاؤن لوڈ اور استعمال کرنے کی معلومات حاصل کیں، اور شناختی کارڈ، ب فارم، فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ اور دیگر رجسٹریشن خدمات سے متعلق عملی رہنمائی حاصل کی۔ یونیورسٹی میں تعینات کی گئی موبائل رجسٹریشن وین کے ذریعے متعدد طلبہ نے اپنی شناختی دستاویزات بنوانے کی درخواستیں جمع کرائیں۔