گوادر میں پانی کا بحران، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اجلاس میں صوبائی حکومت نے گوادر میں واٹر ایمرجنسی نافذ کردی

گوادر میں پانی کا بحران، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اجلاس میں صوبائی حکومت نے گوادر میں واٹر ایمرجنسی نافذ کردی

پانی کی فراہمی پر تمام ٹیکس معطل، ہنگامی اقدامات تیز کردئیے گئے

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا پانی بحران سے نمٹنے کے لیے ابتک اٹھائے گئے اقدامات میں سست روی پر اظہارِ برہمی

مقامی افسران اور ذمہ داران کو تنبیہ، پانی بحران سے متعلق اقدامات کو نتیجہ خیز بنانے کا حکم

حالات بہتر نہ ہوئے تو چیف سیکرٹری کے ہمراہ گوادر میں کیمپ لگا کر فراہمیِ آب کے امور کی ذاتی طور پر نگرانی کروں گا، وزیر اعلیٰ بلوچستان کا اظہارِ برہمی

جن افسران میں بحران سے نمٹنے اور فیصلہ سازی کی صلاحیت نہیں، وہ رضاکارانہ طور پر عہدہ چھوڑ دیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان

قلتِ آب سے نمٹنے کے لیے “برج فنانسنگ” کے تحت تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان کا حکم

قلتِ آب کے باعث عام آدمی کو تڑپتا نہیں دیکھ سکتے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

بحرانی صورتحال میں بلیک میلنگ پر ٹینکر مافیا کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، وزیر اعلیٰ بلوچستان کا گوادر انتظامیہ کو دو ٹوک حکم

گیارہ غیر فعال ڈی سیلینیشن پلانٹس کی دوبارہ فعالیت کے لیے فزیبلٹی رپورٹ ہنگامی بنیادوں پر مکمل کی جائے، وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ہدایت

گوادر میں پانی کا بحران انسانی بقاء کا مسئلہ، تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لے کر قابلِ عمل اقدامات اٹھائے جائیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ہدایت