وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا سعودی۔پاک مشترکہ بزنس کونسل کے وفد سے خطاب

کراچی / وزیراعلیٰ ہاؤس / جمعرات، 9 اکتوبر 2025ء بمطابق 15 ربیع الثانی 1447ھ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا سعودی۔پاک مشترکہ بزنس کونسل کے وفد سے خطاب

شہزادہ منصور بن محمد آل سعود اور وفد کو سندھ میں خوش آمدید کہتا ہوں، سید مراد علی شاہ

سعودی وفد کی آمد ہمارے لیے باعثِ فخر ہے، وزیراعلیٰ سندھ

پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات گہرے اعتماد اور بھائی چارے پر مبنی ہیں،مراد علی شاہ

سعودی۔پاک مشترکہ بزنس کونسل سے باہمی تعلقات کو نئی جہت ملی، وزیراعلیٰ سندھ

سندھ کی ترقی کا وژن جامع سماجی و معاشی ترقی اور غربت کے خاتمے پر مبنی ہے، مراد علی شاہ

ترقیاتی منصوبوں میں پائیدار سرمایہ کاری عوامی خوشحالی کی ضمانت ہے، وزیراعلیٰ سندھ

سندھ پہلا صوبہ ہے جس نے مستحکم پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (PPP) فریم ورک قائم کیا، مراد علی شاہ

پی پی پی ماڈل سے متعدد نمایاں منصوبے کامیابی سے مکمل کیے گئے، وزیراعلیٰ سندھ

نجی شعبے کی شمولیت سے معیار، کارکردگی اور شفافیت میں اضافہ ہوا ہے، سید مراد علی شاہ

سندھ میں زراعت، لائیواسٹاک، توانائی، کان کنی، معدنیات، تعمیرات اور فوڈ سکیورٹی میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں، وزیراعلیٰ

یہ شعبے ہماری گورنمنٹ ٹو بزنس (G2B) ترقیاتی حکمتِ عملی کا مرکزی حصہ ہیں، مراد علی شاہ

سعودی سرمایہ کاروں کو سندھ میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ

سندھ اور سعودی عرب کے اداروں میں بزنس ٹو بزنس(B2B) شراکت داری کی جاسکتی ہے، مراد علی شاہ

باہمی تعاون سے کارکردگی میں اضافہ، جدت کو فروغ اور تجارت میں وسعت ممکن ہے، وزیراعلیٰ سندھ

ٹیکنالوجی ٹرانسفر اور SMEs کے فروغ میں دونوں ممالک کے تعاون کے وسیع امکانات ہیں، مراد علی شاہ

صنعتی زونز کے قیام سے پائیدار کاروباری ماحول پیدا ہوگا، وزیراعلیٰ سندھ

PPP، G2B اور B2B تعاون سے دیرپا شراکت داریوں کی بنیاد رکھی جائے گی، مراد علی شاہ

سندھ اور سعودی عرب کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ

سندھ اور سعودی عرب کے تعلقات کو نئی جہت دینے کے خواہاں ہیں، مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ کا سعودی قیادت کے وژن اور تعاون پر اظہارِ تشکر

سندھ و پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں سعودی شہزادہ کی دلچسپی پر شکریہ ادا کرتا ہوں، مراد علی شاہ

عبدالرشید چنا، ترجمان وزیراعلیٰ سندھ
#SindhCMHouse