وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا مینجمنٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان (MAP) کی 25 ویں سالانہ کنونشن سے خطاب؛
میں یہاں موجود تمام معزز مہمانانِ گرامی، کاروباری حضرات اور انتظامی ماہرین کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتا ہوں؛ وزیراعلیٰ سندھ
آج اس پُر مسرت تقریب کا حصہ بننا میرے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں؛ وزیراعلیٰ سندھ
مینجمنٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان نے ترقی کی جو منازل طے کی ہیں، وہ قابل تحسین ہیں؛
میں اس شاندار کامیابی پر مینجمنٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان (میپ) کو دل کی گہرائی سے مبارکباد پیش کرتا ہوں؛ وزیراعلیٰ سندھ
پاکستان میں پیشہ ورانہ مہارت کے فروغ میں میپ گزشتہ چھ دہائیوں سے مصروف عمل ہے؛ وزیراعلیٰ سندھ
کراچی پاکستان کا معاشی حب اور سندھ کے ماتھے کا جھومر ہے؛ وزیراعلیٰ سندھ
کراچی اس تقریب کے لیے بہترین پلیٹ فارم ہے؛ وزیراعلیٰ سندھ
آج ملک کی بہترین ذہانت یہاں موجود ہیں؛ وزیراعلیٰ سندھ
میں یہاں موجود اعلیٰ بصیرت یافتہ اور تخلیق کاروں کی خدمات کو سراہاتا ہوں جو کہ صوبے کی ترقی کا پہیہ ہیں ؛ وزیراعلیٰ سندھ
ہم اپنے قومی اور صوبائی سفر میں انتہائی اہم موڑ سے گزر رہے ہیں؛ وزیراعلیٰ سندھ
ہمیں معاشی، ماحولیاتی اور انفراسٹرکچر جیسی چیلنجز کا سامنا ہے؛ وزیراعلیٰ سندھ
ہمیں سیاسی مفادات سے بڑھ کر کامیابی اور اور بلندی کی جانب بڑھنا ہے؛ وزیراعلیٰ سندھ
جدید دنیا میں ہر ملک دوسرے سے سبقت لے جانے کی دوڑ میں ہے؛ وزیراعلیٰ سندھ
صرف وسائل پر انحصار کرنا کافی نہیں ہوگا ؛ وزیراعلیٰ سندھ
کامیاب اور پائیدار ترقی کےلیے انسانی سرمائے کو بہتر انداز میں استعمال میں لانا ہوگا؛ وزیراعلیٰ سندھ
سسٹم کی کارکردگی میں مزید بہتر ی اور تیزی لانی ہوگی؛ وزیراعلیٰ سندھ
مینجمنٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان اپنی بہترین کارکردگی کی وجہ سے ایک کامیاب ادارہ بن چکا ہے؛ وزیراعلیٰ سندھ
میپ نے انتظامی امور ،تربیت اورمثالی مہارتوں میں جدت برپا کردی ہے؛ وزیراعلیٰ سندھ
مینجمنٹ ایکسیلنس ٹریننگ سیشنز مستقبل کے معمار تیار کرنے کا بہترین اقدام ہے؛ وزیراعلیٰ سندھ
میپ کاروباری حضرات کو جدیدآلات ، اسٹریٹجک منصوبہ بندی، بین الاقوامی مسابقتی عمل اور اخلاقی اوصاف سے آراستہ کرتا ہے؛ وزیراعلیٰ سندھ
میپ کا پائیدار تھیم پر مبنی کنونشنز،ورکشاپس اور سرٹیفیکیشنز سیکھنے کا بہترین کلچر بنتا جارہا ہے؛وزیراعلیٰ سندھ
اس سے مینوفیکچرنگ ، فنانس ، صحت اور تعلیم حتیٰ کہ ہر شعبے کو فائدہ پہنچتا ہے؛ وزیراعلیٰ سندھ
میپ صرف بہتر منیجر ز کی تشکیل نہیں کررہا بلکہ ایک پائیدار ، مضبوط اور زیادہ مسابقتی سندھ بنانے جارہا ہے؛ وزیراعلیٰ سندھ
ایک مضبوط معیشہت کے لیے بہترین انفراسٹرکچر اور ہنر مند افراد درکار ہوتے ہیں؛ وزیراعلیٰ سندھ
انفراسٹرکچر کی بحالی کے کلیدی شعبوں میں ترجیحی بنیادوں پر سرمایہ کاری کررہے ہیں؛ وزیراعلیٰ سندھ
بس ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم میں وسعت لارہے ہیں تاکہ ٹرانسپورٹ نیٹ کو بڑھایا جاسکے؛وزیراعلیٰ سندھ
کراچی کے پانی کی اہم ضرورت کو پورا کرنے جارہے ہیں؛ وزیراعلیٰ سندھ
کے۔ فور واٹر سپلائی اسکیم کو بروقت تکمیل تک پہنچائیں گے؛ وزیراعلیٰ سندھ
کے فور کے ثمرات عوام تک ضرور پہنچیں گے؛ وزیراعلیٰ سندھ
شہروں کو ا سمارٹ، صاف ستھرا اورضرورتِ زندگی سے آراستہ شہر بنانے کے منصوبوں پر کاربند ہیں؛ وزیراعلیٰ سندھ
ہم نے صحت کے شعبے میں کثیر سرمایہ کاری کی ہے؛ وزیراعلیٰ سندھ
صوبے کی بہتری اور پائیداری کے لیے سرکاری اور نجی شعبوں کو مل کر کام کرنا چاہیے؛ وزیراعلیٰ سندھ
ذہانت اور مہارت کی بنیاد پر معاشی بہتری سندھ حکومت کا وژن ہے؛ وزیراعلیٰ سندھ
ہم ایک ایسے ماحول کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہیں جہاں میرٹ اور پیشہ ورانہ اہلیت ہی کامیابی کا واحد معیار ہو؛ وزیراعلیٰ سندھ
سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (STEVTA) اور دیگر سرکاری تربیتی اداروں کے ذریعے پیشہ ورانہ اور تکنیکی تربیت کے معیار کو بلند کرنے کے لیےکوشاں ہیں؛ وزیراعلیٰ سندھ
میپ کے بہترین تربیتی عمل سے صوبے کو بے انتہا فائدہ پہنچ سکتاہے؛ وزیراعلیٰ سندھ
سندھ حکومت صوبے بھر میں انتظامی مہارت کے فروغ کے لیے MAP کے مشن کی بھرپور حمایت کرتی ہے؛ وزیراعلیٰ سندھ
میپ نے کل سندھ حکومت کے سینئر افسران کے لیے ایک تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا ہے جو کہ خوش آئند ہے؛ وزیراعلیٰ سندھ
جد ید دنیا جس کاروباری امور کا تقاضا کرتی ہے، میپ اُس پر پورا اترتی ہے؛ وزیراعلیٰ سندھ
ہمارے سرکاری افسران کو بھی انہی مہارت کی ضرورت ہے ؛ وزیراعلیٰ سندھ
اس طرح کے کنونشن نیٹ ورکنگ ، آئیڈیا جنریشن اور پالیسی کے حوالے سے اہم فورم کا کردار ادا کرتی ہیں؛ وزیراعلیٰ سندھ
آج کی تقریب میں موجود معزز قائدین پاکستان کے معاشی مستقبل کے لیے مشعل راہ ہیں؛ وزیراعلیٰ سندھ
کنونشن کا تھیم جیسا کہ قیادت صرف حکم کا نام نہیں بلکہ صلاحیت کو فعال بنانے، اختراعی فروغ اور سالمیت کو برقرار رکھنے کے لیے ہوتی ہے؛ وزیراعلیٰ سندھ
سندھ حکومت بہتر کاروباری ماحول کے فروغ کے لیے بھرپور محنت کررہی ہے؛ وزیراعلیٰ سندھ
جہاں سلامتی ، استحکام اور پروفیشنل ایکسیلنس کے پنپنے کی ضمانت دی جاسکے؛ وزیراعلیٰ سندھ
مستقبل ہم سے روایتی سوچ کو تبدیل کرنے کا تقاضا کرتی ہے؛ وزیراعلیٰ سندھ
ہمیں ڈیجیٹل تبدیلی کو اپنانا ہوگا؛ وزیراعلیٰ سندھ
پائیدار طریقوں کی جانب بڑھنا ہوگا اور سماجی ذمہ داری کا عہد نبھانا ہوگا؛ وزیراعلیٰ سندھ
مینجمنٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان نے اپنے بلند کردار سے خود کو ثابت کیا؛ وزیراعلیٰ سندھ
سندھ کی معاشی ترقی کے لیے ہمیں ہم قدم ہوکر چلنا ہوگا؛ وزیراعلیٰ سندھ
میں آپ کو خلوصِ نیت سے ساتھ کام کرنے کی دعوت دیتا ہوں؛ وزیراعلیٰ سندھ
ایک ایسے سندھ کی تعمیر کے لیے جو پوری قوم کے لیے معاشی قوت، گڈ گورننس اور پیشہ ورانہ مہارت کا نمونہ ہو؛ وزیراعلیٰ سندھ
پاکستان زندہ باد!
عبدالرشید چنا
میڈیا کنسلٹنٹ، وزیراعلیٰ سندھ























