وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ سے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء راول شرجیل میمن کی ملاقات۔ ملاقات میں حیدرآباد کی ترقی اور مختلف ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔


کراچی: وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ سے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء راول شرجیل میمن کی ملاقات۔
ملاقات میں حیدرآباد کی ترقی اور مختلف ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔


ملاقات میں عمیر چانڈیو چیئرمین ٹاؤن حسین آباد، ٹاؤن ٹنڈو جام کے نمائندے اور ٹاؤن ٹنڈو فضل کے چیئرمین نور احمد تھیبو بھی راول شرجیل کے ہمراہ شریک تھے۔

اس موقع پر وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے تمام ٹاؤن کمیٹیوں کے مسائل حل کرنے کے لیے خصوصی اقدامات کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ اجلاس میں شہری انفراسٹرکچر، صفائی ستھرائی، سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور عوام کو بہتر بلدیاتی سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔