
پریس ریلیز
لاڑکانہ: محکمہ بااختیاری برائے افراد باہم معذوری DEPD لاڑکانہ کے ریجنل ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے نیشنل ڈس ایبلٹی اینڈ ڈوالپمنٹ فورم (این ڈی ایف) پاکستان کے صدر عابد لاشاری کو پاکستان کا سول ایوارڈ تمغہ امتیاز حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی گئی۔
ڈپٹی ریجنل ڈائریکٹر DEPD سعید احمد جتوئی نے عابد لاشاری کو اپنے دفتر مدعو کیا، جہاں انہوں نے انہیں پھولوں کے گلدستے اور ہار پیش کیے۔ انہوں نے عابد لاشاری کو لاڑکانہ اور سندھ کے دیگر اضلاع میں ذہنی معذوری کے شکار بچوں کی بحالی کے میدان میں نمایاں خدمات پر مبارکباد دی۔
اس موقع پر عابد لاشاري نے DEPD ڈائریکٹوریٹ لاڑکانہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ ایوارڈ معذور بچوں کی بہتری کے لیے اجتماعی کاوشوں کا اعتراف ہے۔























