
گھوٹکی کی تحصیل میرپور ماتھیلو میں صحافی طفیل رند کے قتل کے الزام میں 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
اس حوالے سے ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ صحافی طفیل رند کا قتل پلاٹ کے تنازع کی کڑی ہے، تمام ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
طفیل رند کے قتل کے خلاف صحافیوں نے ایس ایس پی آفس کے سامنے احتجاج کیا۔
گھوٹکی: صحافی طفیل رند قاتلانہ حملے میں جاں بحق
واضح رہے کہ صحافی طفیل رند کو آج صبح فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے آئی جی سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ صحافیوں پر حملے آزادی صحافت پر حملے ہیں
=======================
کراچی یونین آف جرنلسٹس کا میرپور ماتھیلو کے سینئر صحافی طفیل رند کے قتل پر شدید ردعمل واقعے کی مذمت
قاتلوں کی فوری طور گرفتاری کا مطالبہ
کراچی ( ) کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدر طاہر حسن خان جنرل سیکرٹری سردار لیاقت اور اراکین مجلسِ عاملہ نے میرپور ماتھیلو پریس کلب کے جنرل سیکریٹری سینئر صحافی طفیل رند کے بہیمانہ قتل پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے شدید الفاظ میں مذمت کی اور اسے سندھ میں صحافیوں کے قتل کا تسلسل قرار دیا جس سے سندھ سمیت ملک بھر میں صحافی برادری غیر محفوظ ہو گئی ہے انھوں نے کہا کہ حکومت صحافیوں کو تحفظ دینے میں مکمل طور ناکام نظر ا رہی ہے جو انتہائی تشویشناک امر ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ صحافی طفیل رند کے قاتلوں کو فوری طور گرفتار نہ کیا گیا تو سخت احتجاج کیا جائے گا انھوں نے میر پور ماتھیلو سمیت سندھ بھر کے صحافیوں سے اظہار یک جہتی کیا مشکل وقت میں اتحاد پر زور دیا۔
جاری کردہ۔
سردار لیاقت
جنرل سیکرٹری
کراچی یونین آف جرنلسٹس























