
زمینوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ، سابق وزیر اعلیٰ سندھ اور ڈی جی ایس بی سی اے کی ضمانت منظور
08 اکتوبر ، 2025
کراچی (اسٹاف رپورٹر)احتساب عدالت نے بحریہ ٹاؤن زمینوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کے ریفرنس میں سابق وزیر اعلٰی سندھ قائم علی شاہ،سابق ڈی جی ایس بی سی اے اور قاضی جان محمد کی ضمانت منظور کرلی،عدالت نے ملزمان کو پانچ، پانچ لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کردی ۔
===================
گڈاپ ٹاؤن کے ملازمین کا مطالبات کےحق میں چیئرمین کے خلاف احتجاج
08 اکتوبر ، 2025FacebookTwitterWhatsapp
کراچی (اسٹاف رپورٹر) گڈاپ ٹاؤن کے ملازمین کاچئیرمین ٹاؤن طارق عزیز کے خلاف احتجاج ، اپنے مطالبات کےحق میں کام چھوڑ ہڑتال کی، ملازمین کا کہنا تھا کہ چیئرمین گڈاپ ٹاؤن غریب ملازمین کی حق تلفی کرتے ہوئے تنخواہوں میں بے تحاشہ کٹوتیوں کے ساتھ تنخواہوں میں اضافے سے انکاری ہیں۔























