ناتھا خان پل روزانہ لاکھوں شہریوں کو کراچی کی سڑکوں کی کہانی سناتا ہے


ناتھا خان پل روزانہ لاکھوں شہریوں کو کراچی کی سڑکوں کی کہانی سناتا ہے

کراچی میں سڑکوں کی کہانی سورنی ہو تو صرف ناسا خان پل سے گزریں اپ کو پتہ لگ جائے گا کراچی کی سڑکوں کا کیا حال ہے ملیر کورنگی گلستان جوہر سے جو لوگ اشارے فیصل کی طرف اتے ہیں یا کراچی کے سب سے بڑے ایئرپورٹ جنا انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے لوگ جب سفر کرنے کے لیے اشارے فیصل کا رخ کرتے ہیں تو نسا خان پل ان کا استقبال کرتا ہے اور ناتہ خان پل پر پڑے ہوئے گڑھے اور یہاں پر ٹریفک جام بتا دیتا ہے کہ اس شہر میں سڑکوں اور ٹریفک کا کیا حال ہے یہ کسی ایک یا دو دن کی کہانی نہیں یہ سارے سال کی کہانی ہے حکومت سارا سال یہ منظر دیکھتی ہے اور خاموش تماشائی بنی رہتی ہے جب زیادہ مسئلہ اٹھتا ہے میڈیا میں ایک ادھ بیان دے دیتے ہیں یا کبھی کسی گھڑے کو پر کرنے کے لیے مشینری لگ جاتی ہے کبھی کسی گڑھے کو ۔لیکن یہ سلسلہ سارا سال چلتا رہتا ہے ناسا خان پل سارا سال جو ہے تعمیر رہتا ہے یہاں پر کوئی نہ کوئی پرابلم ہوتی ہے جس کی وجہ سے ٹریفک جام ہوتی ہے شہریوں کا یہاں سے گزرنا محال ہوتا ہے اس پل کی تعمیر و مرمت کے کاموں پر کثیر رقم خرچ کی جا چکی ہے لیکن مسئلہ جوں کا توں ہے

بلدیہ عظمیٰ کراچی نے ناتھا خان پل کے متبادل سڑک کی تعمیر کا فیصلہ کیا ہے۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ٹریفک کا دباؤ کم کرنے کیلئے اقدام کیا جا رہا ہے، بار بار لوہے کی چوری سے پل کی مسلسل مرمت کی ضرورت پیش آتی ہے۔

انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ تفصیلی سروے ایک ہفتے کے اندر مکمل کیا جائے اور رپورٹ جمع ہونے کے فوراً بعد متبادل سڑک کا تعمیراتی کام شروع کر دیا جائے۔

میئر کراچی کا کہنا تھا کہ عوامی مسائل کا ازالہ کرنا اور شہری سہولیات کو بہتر بنانا ہماری اولین زمہ داری ہے، اس منصوبے کو فوری اور ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جانا چاہیے۔