
کراچی میں سڑکوں کی خستہ حالی پر سندھ کے وزرا کے منہ لٹک جاتے ہیں پنجاب کی شاہراہوں کی ہر کوئی تعریف کرتا ہے ۔کراچی اور لاہور کا فرق صاف ظاہر ہے
سندھ اور پنجاب کے درمیان سڑکوں پر سفر کرنے والے عام لوگ ہوں یا صحافی اپ کسی سے پوچھ لیں اپ کو یہی جواب ملے گا کہ پنجاب کی سڑکیں بہتر ہیں جب کہ کراچی میں سفر کرنے والے کراچی کا دورہ کرنے والے سبھی لوگ گواہی دیتے ہیں کہ کراچی کی سڑکوں کی خستہ حالی کا کوئی پرسان حال نہیں سندھ میں وزرا سے بھی بات کریں تو سڑکوں کی خستہ حالی پر ان کے منہ لٹک جاتے ہیں وہ لاجواب نظر اتے ہیں ان کے پاس کوئی جواب ہی نہیں ہوتا وہ بات کو ادھر ادھر گھماتے ہیں کبھی انرجی سیکٹر کی طرف تو کبھی ہیلتھ سیکٹر کی طرف ۔ نئی رنگین بسوں کی طرف لیکن یہ بسیں چلیں گی کہاں جن سڑکوں پر سفر کرنا ہے جن سڑکوں سے مریضوں نے گزر کر ہسپتالوں میں پہنچنا ہے پہلے وہ سڑکیں تو بنائیں جب سڑکیں نہیں ہوں گی تو ایمبولنس کیسے گزرے گی جب سڑکیں نہیں ہوں گی تو مریض ہسپتال تک کیسے جائیں گے جب سڑکیں نہیں ہوں گے تو بچے سکول کیسے جائیں گے جب سڑکیں نہیں ہوں گی تو لوگ دفتر کیسے جائیں گے کمیونیکیشن کا مواصلات کا بنیادی ذریعہ سڑک ہے لیکن سڑکوں پر سندھ میں خاص طور پر کراچی میں حکومت کی کوئی توجہ نہیں ۔ شاید ہی کوئی بڑا شہر ایسی حالت میں ہو جہاں سڑکوں پر کوئی توجہ نہ ہو جس طرح کراچی کی حالت ہے ۔ کراچی کی سڑکوں اور شاہراؤں کو بہتر کرنے پر توجہ کیوں نہیں دی جا رہی اس پر بات نہیں کی جاتی ذمہ داری ایک دوسرے پر ڈالنے ہیں کی کوشش کی جاتی ہے اور اس کے مسائل اور اس کی وجوہات پر زیادہ بات کرنے کی ضرورت ہے کراچی کے لیے اگر درکار فنڈز دستیاب نہیں ہیں تو وہ کس نے فراہم کرنے ہیں اس میں کون کتنا ذمہ دار ہے اس پر بات ہونی چاہیے ۔ پنجاب کی وزیراعلی مریم نواز شریف اب ہر جگہ جا کر لوگوں سے کہہ رہی ہیں کہ اگر اپ کے صوبے میں اپ کے شہر میں سڑکیں نہیں ہیں تو اپنی حکومت سے مانگیں اپنے حکمرانوں سے پوچھیں کہ سڑکیں کیوں نہیں ہیں اگر لیپ ٹاپ نہیں مل رہے تو اپنے حکمرانوں سے پوچھیں کہ ہمارے لیپ ٹاپ کہاں ہیں اگر اچھی ٹرانسپورٹ نہیں مل رہی تو اپنے حکمرانوں سے پوچھیں کہ ہمارے لیے اچھی ٹرانسپورٹ کہاں ہے سب صوبوں کو برابر پیسے ملتے ہیں سب لوگوں کے پاس اپنے اپنے پیسے ہیں ابادی کے حساب سے انہیں فنڈز ملتے ہیں ان کے پاس فنڈز موجود ہیں لوگ اپنے حکمرانوں سے پوچھیں کہ فنڈز کہاں خرچ کیے ہیں اچھی سڑکیں کیوں نہیں ہیں اچھی ٹرانسپورٹ کیوں نہیں ہے اچھی تعلیم اسکول ہسپتال کیوں نہیں ہے یہ سارے فنڈز عوام کی امانت ہیں عوام پر کوئی احسان نہیں ہے عوام پر خرچ ہونے چاہیے اور عوام پر خرچ کرنا حکمرانوں کی ذمہ داری ہے























