مریم نواز کیخلاف ہرزہ سرائی، صوبائی صدر بشیرمیمن کی زبان بندی مجرمانہ غفلت ،فیصل محمود فایا


مریم نواز کیخلاف ہرزہ سرائی، صوبائی صدر بشیرمیمن کی زبان بندی مجرمانہ غفلت ،فیصل محمود فایا

نظریاتی اور قربانی دینے والے کارکنان میں غم و غصہ ،اتش فشاں کسی بھی وقت پھٹنے سے حالات خراب ہونے اور بغاوت کاخدشہ،میاں نواز شریف سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ

لائرز فورم اور اقلیتی ونگ نے لنکا ڈھا دی،صوبائی صدر بشیر میمن کھڈے لائن،اندرون سندھ پیریرل تنظیمی سرگرمیاں شروع کر کے پارٹی آئین کی دھجیاں بکھیر کر رکھ دیں

کراچی (نعیم اختر) مسلم لیگ (نون) سندھ کے سینیئر رہنما صوبائی جوائنٹ سیکرٹری فیصل محمود فایا وزیر اعلیٰ پنجاب اور پارٹی کی مرکزی سینیئر نائب صدر مریم نواز شریف کیخلاف پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی جانب سے ہرزہ سرائی اور زہر فشانی پر خاموشی کا روزہ رکھنے والی اپنی صوبائی قیادت پر پرس پڑے فیصل محمود فایا نے اپنے بیان میں اس صورتحال پر کہا ہے کہ صوبائی قیادت اور پارٹی کے نظریاتی قربانی دینے متوالے
دو حصوں میں واضح بٹ چکے ہیں صوبائی سطح پر پارٹی میں بغاوت جیسی صورتحال پیدا ہو چکی ہے المیہ تو یہ ہے کہ مدر ونگ کے صدر کہ خاموشی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ذیلی تنظیموں کے صوبائی عہدے داران پارٹی ڈسپلن کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں کرتے ہوئے بائی پاس کرتے ہوئے پارٹی کو پیریرل استعمال کر رہے ہیں اقلیتی ونگ کے صوبائی صدر وزیر مملکت کھیلداس کوہستانی اور لائرز فورم سندھ کے صدر راجہ انصاری ایڈووکیٹ اندرون سندھ ورکرز کنونشنز کے نام پر خود کو پرموٹ کرنے میں مصروف عمل ہیں جو مسلم لیگ( نون) کے آئین کے بالکل برخلاف عمل ہے فیصل محمود فایا نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ سندھ میں پارٹی کی اس صورتحال سے نظریاتی کارکنوں میں بےچینی اور انتشار کی فضا تیزی کے ساتھ پھیل رہی ہے جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ سوشل میڈیا پر نظریاتی کارکنوں کی جانب سے صوبائی صدر سمیت دیگر صوبائی عہدے داران کی گمشدگی کے اشتہارات سوشل میڈیا پر وائرل ہونا شروع ہو گئے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ صوبائی قیادت کو ڈھونڈنے والوں کو ایک لاکھ روپے انعام دیا جائے گا مرکزی قیادت نے اس صورتحال پر فوری قابو نہ پایا تو کارکنوں کے اندر پکنے والا آتش فشاں کا لاوا سب کو بہا کر لے جائے گا سندھ میں تیزی کے ساتھ حالات بگڑتے جا رہے ہیں بغاوت پروان چڑھنے سے سندھ میں پارٹی کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔