بھارت میں پنکچر مافیا کی شرمناک حرکت، شاہراہ پر کیلیں بچھانے کی ویڈیو وائرل

بھارت میں پنکچر مافیا نے مصروف شاہراہ پر کیلیں بچھادیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بنگلورو کے نیلمنگلا پر موٹر سائیکل سواروں نے پنکچر مافیا کی چونکا دینے والی واردات بے نقاب کردی۔

ٹائروں کو پنکچر کرنے کے لیے یہ کیلیں جان بوجھ کر سڑک پر لگائی جاتی ہیں۔

کیلوں کی جگہ گاڑی پنکچر ہوجاتی ہے تو مافیا مبینہ طور پر قریب میں مہنگی مرمت کی خدمات پیش کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص سڑک کے کنارے میٹل ڈیٹیکٹر کے ساتھ چہل قدمی کرتے ہوئے سڑک پر بکھرے ہوئے کیلوں کو احتیاط سے اکٹھا کر رہا ہے۔

https://x.com/karnatakaportf/status/1975169299787771964?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1975169299787771964%7Ctwgr%5E9b9d235ac651bd392d510c14d1ace3a582b49297%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.arynews.tv%2Fviral-video-puncture-mafia-motorists-spot-1-5-kg-nails-scattered-on-road%2F

ویڈیو میں حکام اور شہریوں کو یکساں طور پر الرٹ رہنے کی تاکید کی گئی ہے، الگ تھلگ علاقوں میں رکنے سے گریز کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر قریبی پولیس اسٹیشن یا ٹریفک ہیلپ لائن پر دیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ میں نے ٹول گیٹس کے قریب بھی تجربہ کیا گیا ہے۔

دوسرے صارف نے لکھا کہ ٹول گیٹس اور فلائی اوورز کے قریب سڑک کے کونوں میں جانے سے گریز کریں۔