ماؤنٹ ایورسٹ پر خراب موسم کے باعث ایک ہزار سے زائد افراد پھنس گئے

نیپال اور چین میں شدید برفباری کے باعث ماؤنٹ ایورسٹ پر کوہ پیماؤں سمیت سینکڑوں افراد پھنس گئے۔

برفانی طوفان کے باعث ماؤنٹ ایورسٹ کی مشرقی جانب کیمپوں میں تقریباً ایک ہزار افراد پھنس کر رہ گئے ہیں جنہیں بچانے کی کوششیں جاری ہیں۔چینی سرکاری میڈیا کے مطابق تقریباً 350 کوہ پیماؤں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا جبکہ مزید 200 سے زائد افراد سے رابطہ کر لیا گیا ہے۔خراب موسم کے باعث ہیلی کاپٹرز کا استعمال کرنا ممکن نہیں ، اس لیے متاثرین تک پہنچنے کیلئے مقامی افراد کی مدد لی جارہی ہے۔