این ڈی ایف پاکستان لاڑکانہ کی جانب سے حاجی عابد لاشاری کے اعزاز میں تمغہ امتیاز حاصل کرنے پر شاندار استقبالیہ

این ڈی ایف پاکستان لاڑکانہ کی جانب سے حاجی عابد لاشاری کے اعزاز میں تمغہ امتیاز حاصل کرنے پر شاندار استقبالیہ

لاڑکانہ: نیشنل ڈس ایبلیٹی اینڈ ڈوالپمنٹ فورم (این ڈی ایف) پاکستان، لاڑکانہ کی جانب سے این ڈی ایف صدر حاجی عابد لاشاری کے اعزاز میں ایک شاندار استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا، جنہیں حال ہی میں پاکستان کے اعلیٰ سول ایوارڈ تمغہ امتیاز سے نوازا گیا۔

اس موقع پر حاجی عابد لاشاری نے این ڈی ایف کی انتظامیہ اور این ڈی ایف ذھنی معذور بچوں کے بحالی مرکز لاڑکانہ میں بچوں کے والدین کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی حوصلہ افزائی اور عزت افزائی کی۔ انہوں نے کہا کہ تمغہ امتیاز ذہنی معذوری کے شکار بچوں کی بحالی کی خدمات کے اعتراف میں دیا گیا ہے، لہٰذا وہ یہ ایوارڈ لاڑکانہ این ڈی ایف ذھنی معذور بچوں کے بحالی مرکز کے بچوں کے نام کرتے ہیں۔

اس سے قبل این ڈی ایف ڈائریکٹر عائشہ میر وگن، ایاز خان، محمد خان جمالی، دعا بھٹو اور دیگر معزز مہمانوں نے این ڈی ایف پاکستان کے صدر کو پھولوں کے گلدستے اور ہار پیش کیے اور انہیں پاکستان سول ایوارڈ اور حج مبارک پر مبارکباد دی۔ تقریب میں کیک کاٹا گیا اور ذہنی معذوری کے شکار بچوں کو کیک پیش کیا گیا، جس سے تقریب کی خوشیاں دوبالا ہوگئيں۔