صدر این ڈی ایف پاکستان عابد لاشاری کی ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ سے ملاقات


پریس ریلیز

لاڑکانہ: نیشنل ڈس ایبلیٹی اینڈ ڈوالپمنٹ فورم (این ڈی ایف) پاکستان کے صدر حاجی عابد لاشاری نے ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ شرجیل نور چنہ سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران حاجی عابد لاشاری نے ڈپٹی کمشنر کو این ڈی ایف ذھنی معذور بچوں کے بحالی مرکز لاڑکانہ کے بارے میں بریفنگ دی اور واضح کیا کہ بحالی کی سہولیات ذہنی معذوری کے شکار بچوں کے لئے بنیادی ضرورت ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہ مرکز محکمہ بااختیاری برائے افراد باہم معذوری DEPD حکومت سندھ کے تعاون سے معذور بچوں کو مفت بحالی کی خدمات فراہم کر رہا ہے، جن میں فزیوتھراپی، سائیکو تھراپی، آکوپیشنل تھراپی اور اسپیچ تھراپی شامل ہیں۔ یہ سہولیات ڈاؤن سنڈروم، آٹزم، ADHD، سیریبرل پالسی (CP) اور ڈس لیگزیا کے شکار بچوں کے لئے فراہم کی جا رہی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ شرجیل نور چنہ نے این ڈی ایف پاکستان کی خدمات کو سراہا اور اپنی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے جلد ہی مرکز کا دورہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا اور کمیونٹی سروس کے مشن میں این ڈی ایف پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کا وعدہ کیا۔