تعلیم اور ذہنی صحت کے شعبوں میں تحقیق میں تعاون کے لیے چیئر پرسن سائکالوجی ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر سیدہ سلمہ حسن اور ایم ایس فاؤنٹین ہاؤس ڈاکٹر سید عمران مرتضیٰ نے مفاہمتی یاداشت پر دستخط

لاہور(جنرل رپورٹر)گورنمنٹ کالج یونیو ورسٹی لاہور کے سکالوجی ڈیپارٹمنت اور فاؤنٹین ہاؤس کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط۔
گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور اور فاؤنٹین ہاؤس ( انسٹی ٹیوٹ فار مینٹل ہیلتھ) نے تعلیم اور ذہنی صحت کے شعبوں میں تحقیق میں تعاون کے لیے چیئر پرسن سائکالوجی ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر سیدہ سلمہ حسن اور ایم ایس فاؤنٹین ہاؤس ڈاکٹر سید عمران مرتضیٰ نے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے۔مفاہمت نامہ سے دونوں اداروں کے مابین اساتذہ محقیقین اور طلباء اور طالبات کو مشترکہ تحقیقی منصوبوں تربیتی اور ترقیاتی پروگراموں میں کام کرنے کے مواقع ملیں گے
اس تقریب میں فاؤنٹین ہاؤس کے ایگزیکٹیوممبران، ڈونرز ، فرینڈز آف فاؤنٹین ہاؤس، اسٹاف ممبران، ممبرز (مریضوں) سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے مینٹل ہیلتھ پروفیشنلز، طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی.
=====================