اندرون سندھ

بدین پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن

بدین پولیس نے کریک ڈاؤن کے دوران گٹکہ فروش اور کچی شراب بیچنے والے 8 ملزمان کو گرفتار لیا۔ مقدمات درج، تفتیش جاری ہے۔ ایس ایس پی بدین جناب حسن سردار نیازی صاحب کی ہدایات پر سماج دشمن عناصروں کے خلاف کاروائیاں۔

تھانہ پنگریو کی حدود میں گٹکہ فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن


ایس ایچ او تھانہ پنگریو سب انسپکٹر عاشق علی لنڈ کی سربراہی میں گٹکہ فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن۔ پولیس نے ملکانی روشن آباد روڈ پر کاروائی کر کہ گٹکہ فروش نور حسن چانڈیو سکنہ نئوں کوٹ کو گرفتار کر لیا ملزم کے قبضے سے 3150 مضر صحت انڈین سفینہ گٹکے برآمد۔ مقدمہ درج۔ پنگریو پولیس نے دوران گشت مزید کاروائی کر کہ گٹکہ فروش جان محمد ملاح سکنہ نئوں کوٹ کو گرفتار کر لیا ملزم کے قبضے سے 5250 مضر صحت انڈین سفینہ گٹکے برآمد۔ مقدمہ درج۔

تھانہ ڈیئی

تھانہ بدین

ڈیئی پولیس نے دوران گشت کاروائی کر کہ 2 گٹکہ فروش گلزار کھوسو اور نیاز محمد میمن کو گرفتار کر لیا ملزمان کے قبضے سے 341 مین پوری اور سفینہ گٹکے برآمد۔ مقدمات درج۔


تھانہ ماتلی


ماتلی پولیس نے دوران گشت کاروائی کر کے منشیات فروش نظیر احمد خاصخیلی کو گرفتار کر لیا ملزم کے قبضے سے 9 لیٹرز کچی شراب برآمد۔ مقدمہ درج۔

یس ایچ او تھانہ بدین سب انسپکٹر محمد بخش مجیدانوں کی سربراہی میں گٹکہ فروشوں کے خلاف کاروائیاں۔ پولیس نے الگ الگ مقامات پر کاروائیاں کر کہ 2 گٹکہ فروش وسیم ملاح اور غلام محمد چاوڑو کو گرفتار کر لیا ملزمان کے قبضے سے 525 گٹکے برآمد۔ مقدمات درج۔

سی آئی اے پولیس بدین

سی آئی اے پولیس بدین نے تھانہ کڑیو گھنور کی حدود ترائی چوک پر کاروائی کر کہ گٹکہ فروش احمد میمن کو گرفتار کر لیا ملزم کے قبضے سے 1050 سفینہ گٹکے برآمد۔ ملزم کے خلاف تھانہ کڑیو گھنور پہ منشیات ائکٹ کے تحت مقدمہ درج۔