شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی

شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی شہید بینظیرآباد (نوابشاہ ) SBBU-SBA
یہ یونیورسٹی بہترین تعلیم اور روشن مستقبل کے لئے شاندار پلیٹ فارم مہیا کرتی ہے

یہ بات پورے اعتماد کے ساتھ کہی جاسکتی ہے کہ کوالٹی ایجوکیشن کی فراہمی کے حوالے سے شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی شہید بے نظیر آباد کا بڑا نام ہے اور بہترین تعلیم کے ساتھ ساتھ شاندار تعلیمی ماحول اس یونیورسٹی کی پہچان اور انفرادیت ہے یہاں کی فیکلٹی اپنی مثال آپ ۔طلبہ کے لیے بہترین تعلیمی ماحول جدید سہولتوں کی فراہمی۔ محفوظ اور پرسکون یونیورسٹی ہے ۔
سال 2012 میں قائم ہونے والی یونیورسٹی اپنے جمنازیم آڈیٹوریم کمپیوٹر لیب لائبریری مسجد کینٹین کورٹ یارڈ اور ہوسٹل جییی سہولتوں کی وجہ سے منفرد اور بے مثال قرار دی جاتی ہے ۔


 

https://youtu.be/7_LPdttKXPchttps://youtu.be/SHypKSobZHIhttps://youtu.be/pAvQU-4mUaI

گورنر سندھ یونیورسٹی کے چانسلر ہیں جبکہ ڈین پروفیسر ڈاکٹر طیبہ ظریف کے پاس وائس چانسلر کی ذمہ داریاں ہیں یونیورسٹی میں بارہ سو طلبہ ہیں جن میں ایک ہزار انڈر گریجویٹس اور 200 پوسٹ گریجویٹس ۔یونیورسٹی باقاعدہ ہائر ایجوکیشن کمیشن سے منظور شدہ اور منسلک ہے اس کا مین کیمپس نوابشاہ میں جبکہ اس کے علاوہ نوشہرو فیروز سانگھڑ میں بھی یونیورسٹی کے کیمپس قائم کیے گئے ہیں یونیورسٹی میں 26 نمایاں مضامین کی تعلیم دی جارہی ہے قابل اساتزہ اور طلبہ کا عمدہ نظم و ضبط یہاں کی پہچان بن چکا ہے ایڈمن بلاک اور فیکلٹی ڈیپارٹمنٹ شاندار ہیں یہ واقعی ہر لحاظ سے نوابشاہ اور اردگرد کے علاقوں کے طلبہ کے لئے تعلیم حاصل کرنے کا ایک بہترین تحفہ ہے جو طلبہ یونیورسٹی میں پڑھنا چاہتے ہیں ان کے لئے بہترین موقع ہے یہاں


  اپنا کیریئر بنانے اور زندگی میں آگے بڑھنے کی بہترین تربیت و تعلیم میسر ہے قابل اساتذہ کے بہترین لیکچرز سے بھرپور فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے اسی لیے کہا جاتا ہے کہ یہ تعلیم اور روشن مستقبل کے لیے بہترین پلیٹ فارم مہیا کرنے والی یونیورسٹی ہے یہاں طلبہ کو مختلف کلچر اور اعلی اخلاقی اقدار کی حامل شخصیات سے ملاقات کرنے اور ان کو سیکھنے اور سمجھنے کا بہت کچھ ملتا ہے ۔

 




Facebook


Twitter


Google-plus



good hits