بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری کراچی





بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری کراچی
کامیابی کیلئے کوئی شارٹ کٹ نہیں ہوتا: تعلیم طاقت ہے

کراچی کے تاریخی اور انتہائی گنجان آباد علاقے لیاری میں 2010 میں قائم ہونے والی یونیورسٹی جسے بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری کا نام دیا گیا تیزی سے شہرت اور مقبولیت کا سفر طے کر رہی ہے اپنے اعلی معیاری تعلیم اور بہترین اساتذہ کی بدولت اس یونیورسٹی نے کم عرصے میں اپنا منفرد مقام بنا لیا ہے ۔

 





یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اختر بلوچ کا کہنا ہے کہ طلبہ کو ہمیشہ یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ کامیابی کیلئے کوئی شارٹ کٹ نہیں ہوتا ۔تعلیم ہی اصل طاقت ہوتی ہے لہذا زندگی میں حقیقت پسندانہ ذاتی علمی اور سماجی اہداف مقرر کرنے چاہیے اور ان کے حصول کے لئے اپنی تمام تر توانائی اور صلاحیتوں کو بروئے کار لانا چاہیے جبکہ اساتذہ کو اپنی توانائی تعلیم پر مرکوز رکھنی چاہیے علم پھیلانا اور بڑھا نہ ان کا اصل مقصد ہونا چاہیے اقتدار اور صلاحیتوں کو نکھارنا چاہیے ۔





careers

Career

ApplyAdmission

Admissions      2020

Admissions


Examination           Result

Quality      Enhancement      Cell

Student      Welfare      Programs

تدریس کے شعبے سے وابستگی اختیار کرنے والے درحقیقت اساتزہ  وعدہ کرتے ہیں کہ وہ اچھے انسان تیار کریں گے جن میں صبر و تحمل برداشت اور حوصلہ ہوگا جو زندگی کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے خود کو تیار رکھیں گے اور اپنے خاندان رشتہ داروں کمیونٹی اور ملک کے لیے مفید شہری ثابت ہوں گے ۔
بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری کا بنیادی مقصد ایسے گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹس تیار کرنا ہے جو مارکیٹ کی ضرورت کو پورا کرتے ہوئے ملک کی اقتصادی اور سماجی ترقی میں بھرپور کردار ادا کر سکیں ۔یونیورسٹی کی کوشش ہے

 کہ یہاں سے معیاری اور اسٹیٹ آف آرٹ ایجوکیشن فراہم کی جائے خاص طور پر بزنس ایڈمنسٹریشن اور کمپیوٹر سائنسز اور اپلائیڈ سائنسز میں ۔تاکہ آؤٹ اسٹینڈنگ پروفیشنلز تیار کیے جا سکیں جو قومی ترقی میں نمایاں خدمات انجام دیں ۔









 






Facebook


Twitter


Google-plus



good hits