IBA آئی بی اے سکھر یونیورسٹی

آئی بی اے سکھر یونیورسٹی  ….. ایک سنہری خواب کی تعبیر
میرٹ ،کوالٹی اور ایکسی لینس کادوسرانام آئی بی اے سکھر یونیورسٹی ہے

سکھر آئی بی اے یونیورسٹی درحقیقت ایک ایسے خواب کی تعبیر ہے جو دنیا میں صرف کامیاب اور محب وطن لوگ ہی دیکھا کرتے ہیں اور یہ خواب پروفیسر نثار احمد صدیقی نے دیکھا تھا جسے قدرت نے ان کی انتھک محنت لگن دیانتداری اور دن رات ایک کر دینے کی عملی کوششوں کے ثمر کے طور پر حقیقت کا روپ دیا اور یہ صوبے کی ہی نہیں بلکہ پورے پاکستان کی ایک بہترین شاندار اور بے مثال یونیورسٹی کی حیثیت اختیار کر گئی۔

انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن سکھر آئی بی اے سکھر کا شروع دن سے ہی یہ ماٹو رہا کے میرٹ کوالٹی اینڈ ایکسیلینس ….. اس پر کوئ سمجھوتا نہیں کیا جائے گا اور یہی بات اسے دیگر یونیورسٹیوں کے مقابلے میں منفرد اور ممتاز بناتی گی ۔ہم 1994 سے 2006 تک کے سفر کی بات کریں یا 2006 سے آج 2019 تک اس کی کامیابیوں کا احاطہ کیا جائے ہر اعتبار سے یہ کامیابی کی ایک سچی داستان ہے جسے دوسرے صوبوں اور دوسرے ملکوں میں بھی ان علاقوں کے لئے ایک قابل تقلید مثال کے طور پر پیش کیا جاسکتا ہے یہاں پہلے سے اس معیار کی یونیورسٹی موجود نہ ہو ۔

سکھر آئی بی اے یونیورسٹی ناصرف سکھر بلکہ خیرپور کندھ کوٹ لاڑکانہ بلوچستان کے سرحدی علاقوں تک اعلی تعلیم کے حصول کے طلبہ کو بہترین مواقع فراہم کر رہی ہے بہترین طرز تعمیر جدید تعلیمی سہولتوں بہترین فیکلٹی اساتذہ اپنے منفرد اور سکون اور اطمینان بخش ماحول اور اعلی معیار تعلیم کی وجہ سے یونیورسٹی پاکستان بھر میں اپنی مثال آپ بن چکی ہے ۔پروفیسر نثار احمد صدیقی اس کے وائس چانسلر ہیں وہ تجربہ کار ذہین اور قابل ریٹائرڈ بیوروکریٹ ہیں اور کی اہم سرکاری عہدوں پر ملک و قوم کے لئے گرانقدر خدمات انجام دے چکے ہیں سکھر آئی بی اے یونیورسٹی پبلک سیکٹر کی یونیورسٹی ہے حکومت سندھ سے چارٹرڈ ہیں اور اسے ہائر ایجوکیشن کمیشن نے ناصرف تسلیم کر رکھا ہے بلکہ اس کے لیے ملکی سطح پر پہلے w کیٹگری دی گئی اور اس کے بعد ایکس x کیٹگری بھی اسے ملی جو اس کی کامیابیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے .یہاں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ اور فارغ التحصیل ہونے والے طلبہ خود کو خوش قسمت قرار دیتے ہیں کہ انہیں اتنے اچھے ماحول میں اتنے اعلی ادارے میں اپنے تعلیمی کیرئیر کے بہترین سال گزارنے کا موقع ملا ۔

 

Facebook Twitter Google-plus



good hits