82

جیوے پاکستان شوبز راؤنڈ اپ

ہمایوں سعید نے اپنی نئی فلم کے لئے عائزہ خان کو ہیروئن کا کردار پیش کردیا ۔فلم کی شوٹنگ کا آغاز رواں سال اگست میں کرنے کا شیڈول ترتیب دیا جا رہا ہے ۔
…….
صنم سعید ٹی وی کی سب سے مہنگی اداکارہ بن گئیں ہیں ۔صنم سعید نے ٹی وی کے ڈراموں کی ایک کس کے لئے دو سے ڈھائی لاکھ روپے وصول کرنے کی شرط رکھی ہے ۔ان کے ڈرامے کافی مقبول ہو چکے ہیں اس لیے انہوں نے اب اپنی شرائط رکھنا شروع کر دی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
ٹی وی اور فلموں کی اداکارہ حریم فاروق کی فلم ہیر مان جا ۔ رواں سال نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔فلم میں حریم فاروق نے ہیر کا شاندار کردار ادا کیا ہے ۔دیگر کاسٹ میں عبد علی، رحمان خان ،شمائل اور فیضان شیخ نمایاں ہیں۔
…….

اداکارہ اور مارننگ شو ٹی وی ہوسٹ ندا یاسر نے اپنی بیٹی کو شوبز میں آنے سے منع کر دیا ہے ۔یاسر نواز اور ندا یاسر کی بیٹی صلہ یاسر کو دوران تعلیم ہی ماڈلنگ کی پیشکش موصول ہوئیں لیکن والدین نے خواہش ظاہر کی کہ بیٹی پہلے تعلیم مکمل کریں اس کے بعد اپنی مرضی سے پیشے کا انتخاب کرے گی۔
…….

اداکارہ عائشہ خان کو فلمساز و ہدایتکار خط رشید نے اپنی نئی فلم ریڈ ایریا کے مرکزی کردار میں کاسٹ کرلیا ہے ۔فلم میں عائشہ خان کے علاوہ جان شاعر عثمان علی اور شہباز مرزا کی ‏cast کئے گئے۔
…….

اداکار جان ریمبو اور صاحبہ نے فٹنس کلب بنا لیا ہے کلب کی افتتاحی تقریب میں 24 کے نامور اداکاروں اور اہم شخصیات نے شرکت کی جن میں علیمہ خان، شان ،شاہد، کاشف محمود، نشو ،بیگم سعیدہ امتیاز ،مائرہ حمید اور ارباز خان سمیت فن و ثقافت سے وابستہ افراد شامل تھے فنکاروں نے صاحبہ اور جان ریمبو کو بھیجنے شروع کرنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں