آٹھویں ویج بورڈ ایوارڈ کے لیے عدالت 19 اور 20 اپریل کو کراچی میں لگائی جائے گی

  کراچی – ایپنک کے سیکرٹری جنرل شکیل یامین کانگا نے اخباری صنعت کے تمام ریگولر اور کنٹریکٹ ملازمین کو مطلع کیا ہےکہ آٹھویں ویج بورڈ ایوارڈ کے چیئرمین جسٹس جناب حسنات احمد خان آٹھویں ویج بورڈ ایوارڈ کے حوالے سے 19 اور 20 اپریل کو بروز جمعہ دوپہر 3 بجے اور بروز ہفتہ صبح 10بجے جمیل چیمبر، بالمقابل کوآپریٹیو مارکیٹ ( پیراڈائز ہوٹل والی گلی ) میں عدالت لگائیں گے۔ اس موقع پر ویج ایوارڈ کے حوالے سے کارکنان کی گواہیاں قلمبند کی جائیں گی۔ انہوں نے تمام ساتھیوں سے درخواست کی ہے کہ اپنے اپنے حلف نامے کے ہمراہ جس پر نام، ولدیت، شناختی کارڈ نمبر اور اخبار کے نام کا اندراج ہو، کے ساتھ گذشتہ پندرہ سالوں کے دوران گرانقدر مہنگائی، مالی مسائل اور دیگر امور علیحدہ کاغذ پر تحریری شکل میں لکھ کر یونین کے ہمراہ یا انفرادی طور پر چیئرمین صاحب کے سامنے پیش ہوکر اپنی اپنی گواہیاں ریکارڈ کرائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

Website Protected by Spam Master