مہوش حیات کی شادی

پاکستان کی خوبصورت اور مشہور اداکارہ مہوش حیات کی شادی۔ اس حوالے سے خود مہوش حیات کا کہنا ہے کہ میں شادی کی مخالف نہیں ہوں ضرور شادی کروں گی لیکن فی الحال میں نے اپنے فن سے شادی کر رکھی ہے۔ میں بھی شاید نہیں اپنی پسند کے لڑکے سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایسے شخص سے شادی کرنا چاہیں گی جو پابندیاں نہ لگائے بلکہ مکمل آزادی دے اور مشکل وقت میں ساتھ کھڑا رہے ۔۔شادی زندگی کو خوشگوار بنانے کے لیے ہوتی ہے نہ کہ مسائل پیدا کرنے کے لیے۔ لہذا شادی ایسے فرد سے ہونی چاہیے جو خود مختاری کو مسئلہ نہ بنائے۔ مہوش حیات نے ایک ٹی وی پروگرام میں اپنی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر مختلف سوالات کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنی تمام تر توجہ اپنے کام پر مرکوز رکھنا چاہتی ہیں صدارتی تمغہ ملنے پر انہیں جس طرح تنقید کا نشانہ بنایا گیا اس پر انہیں دکھ ہوا تھا لیکن انہوں نے اس کا بھرپور جواب دیا دفاع کیا اور ان کے اندر ایک نیا جذبہ پیدا ہوا کہ تنقید کرنے والوں سے گھبرانے کی ضرورت نہیں تو جو اپنے کام پر مرکوز رکھنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ایک خواہش ہے کہ میں ریڈیو پر بھی پروگرام بنو ابھی تک میں آر جے نہیں بن سکیں اور کسی دن یہ خواہش پوری کروں گی۔ ایک سوال پر مہوش حیات نے بلاول بھٹو زرداری کو ایک اچھا سیاستدان قرار دیا لیکن انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو اپنا پسندیدہ سیاستدان قرار دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

Website Protected by Spam Master