مجلس سماجی کارکنان پاکستان کی جانب سے انجینئر نجیب ہارون اور محمد اکرم چیمہ کے اعزاز میں استقبالیہ. رپورٹ – وحید جنگ – جیوے پاکستان

کراچی کی معروف سماجی تنظیم مجلس سماجی کارکنان پاکستان کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ممبر قومی اسمبلی انجینئر نجیب ہارون اور محمد اکرم چیمہ کے اعزاز میں ایک پرتکلف استقبالیہ دیا گیا ۔تقریب میں صدر 8 کونسل کراچی محمد احمد شاہ، کیپٹن جمیل احمد خان، انجینئر عدیل احمد سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ مقررین نے انجمن سماجی کارکنان پاکستان کی کارکردگی اور خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے اسے سراہا اور دوسروں کے لیے قابل تقلید مثال قرار دیا مقررین نے پی ٹی آئی کے رہنما انجینئر نجیب ہارون اور محمد اکرم چیمہ سمیت دیگر شخصیات کی عوام دوست کوششوں اور خدمات کو قابل تعریف قرار دیا اور عوامی مسائل کے حل کے لیے حکومت کے اقدامات اور کوششیں کو سراہا ۔مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ مسائل کے حل کے لیے عوام کو حکومت کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے اور مل جل کر مسائل کی نشاندہی اور ان کے حل کے لیے کوششیں اور اقدامات ہونے چاہیے۔ وزیراعظم عمران خان کی شکل میں پاکستان کو ایک مخلص اور پاپولر قیادت میسر آگئی ہے جو ملک کو درست ٹریک پر آگے بڑھانے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے. انجینئر نجیب ہارون اور محمد اکرم چیمہ نے منتظمین کی جانب سے استقبالیہ کے اہتمام پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ منتظمین کی جانب سے مہمانوں کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور انہوں نے اس سماجی خدمات کے حوالے سے تنظیم کی کارکردگی اور اغراض و مقاصد کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ تقریب کے شرکاء میں عابد جیلانی، شعیب ناصر اور نسیم وارثی بھی نمایاں تھے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

Website Protected by Spam Master