28

حفاظتی ضمانت کے لیے پیش کیے جانے والے دس لاکھ روپے کے سیکورٹی بانڈ کوعدالت نے منظور کرلیا

احتساب عدالت میں ایک مقدمہ کی سماعت کے دوران پاکستان میں پراپرٹی بزنس کے ٹائیکون ملک ریاض کے داماد زین ملک اور ایک اور ملزم کی حفاظتی ضمانت کے لیے پیش کیے جانے والے دس لاکھ روپے کے سیکیورٹی مونث منظورکر لیےگئے ۔عدالت نے ضمانت کی استدعا کرنے والی دی کے 3 ملزمان کو اپنی درخواست عدالت میں پیش کرنے کاحکم دیا جس پر سماعت 29 اپریل تک ملتوی کردی گئی اس کے علاوہ عدالت نے اشتہاری ملزم بد نام جاوید کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری اور بیرون ملک فرار ہونے والے اعظم وزیر پر ناصر لوطا کی ٹریول ہسٹری طلب کرلی ۔
نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر نے کچھ ملزمان کی عدم پیشی کے بارے میں عدالت کو آگاہی دی جس پر عدالت نے کراچی جیل میں قید پانچ ملزمان پیش نہ کرنے پر چیف سیکرٹری سندھ کو نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کردی عدالت نے قرار دیا کہ اگر آئندہ سماعت پر بھی ملزمان کو پیش نہ کیا گیا تو متعلقہ حکام کو ادارے وجوہ کے نوٹس جاری کیے جائیں گے




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں