15

گورنرسندھ سے کراچی میں تعینات ہونے والے سعودی عرب کے قونصل جنرل کی ملاقات

گورنرسندھ عمران اسماعیل سے کراچی میں تعینات ہونے والے سعودی عرب کے قونصل جنرلنے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک سعودی دو طرفہ تعلقات، سرمایہ کاری، تجارت میں مزید اضافہ اور اہمیت کے حامل دیگرا مور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر گورنرسندھ نے کہا کہ پاک سعودی دوطرفہ تعلقات اسلامی اخوت و بھائی چارہ اور باہمی اعتماد پر قائم ہیں جو وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ مزید مستحکم ہو رہے ہیں، پاکستانی عوام سعودی عرب کی خدمات کو قدر اور احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا موجودہ حکومت سعودی عرب سے مزید قریبی روابط قائم کرنے کی خواہش مند ہے،ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے حالیہ دورہ پاکستان میں سعودی اعلیٰ حکام سے ملاقات اور نئے معاہدوں نے دونوں ممالک کے تعلقات کو ایک نئی جہت دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک منصوبوں میں سعودی عرب کی شمولیت سے دوطرفہ تعلقات میں مزید استحکام آئے گا۔سعودی قونصل جنرل نے کہا کہ سعودی عرب کے عوام پاکستان کی خوشحالی کے خواہش مند ہیں اس ضمن میں سعودی عرب پاکستان سے تعاون جاری رکھے گا۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں