24

کراچی میں اجتماعی شادیوں کی تقریب

پاکستان کے شہر کراچی میں اجتماعی شادیوں کی ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں بڑے پیمانے پر جوڑوں کی شادی عمل میں آئی ۔تقریب کا اہتمام کراچی کی ایک مشہور ویلفیئر تنظیم نے کیا تھا جس میں غریب گھرانوں کی بچیوں کی اجتماعی شادی کی گی ۔یہ تنظیم دو دہائیوں سے ایسی شادی کی تقاریب منعقد کرتی آرہی ہے اب اس تنظیم نے اپنا دائرہ کار سندھ سے بڑھا کر پنجاب کے شہروں تک پھیلا دیا ہے ۔یہ تنظیم شادی کے تمام اخراجات خود برداشت کرتی ہے اور ان کو نئی زندگی کے سفر کا آغاز کرنے کے لیے ضروری سامان بھی مہیا کرتی ہے ۔زبردست مہنگائی کے اس دور میں شادی ایک مہنگا فنکشن ہے غریب اور ضرورت مند گھرانو کی بیٹیوں کے لئے استعمال شادی کی تقریب سے بڑی سہولت ہو جاتی ہے.




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں